بُھنی ہوئی چنے کی دال۔

حجاب

محفلین
[align=right:89884f51b1]بُھنی ہوئی چنے کی دال۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چنے کی دال ۔ ایک پاؤ۔
تیل یا گھی۔آدھا پاؤ۔
ادرک پسا ہوا۔ دو کھانے کے چمچے۔
لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کے چمچے۔
دہی۔چار کھانے کے چمچے۔
کلونجی۔ ایک چائے کا چمچہ۔
ثابت دھنیا۔ ایک چائے کا چمچہ۔(صاف کرکے دھو لیں اور توے پر بھون کر کوٹ لیں۔)
میتھی دانے۔آدھا چائے کا چمچہ۔
سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ۔(بھون کر پیس لیں پاؤڈر کی شکل میں ہو۔)
سونف۔ آدھا چائے کا چمچہ۔( بھون کر پیس لیں۔)
ہلدی ۔ایک چٹکی۔
نمک ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ہری مرچیں ۔چار عدد۔لمبائی میں چار ٹکڑے کرکے بیج نکال دیں۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچہ۔
ادرک کی ہوائیاں ۔ایک چائے کا چمچہ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دال کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر دال میں ایک چٹکی نمک ،ہلدی،کُٹی ہوئی سرخ مرچ اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اور اتنا پانی ڈال کر کہ دال گل جائے مگر الگ الگ رہے اور شوربا نہ بنے تک دال گلا لیں۔دال گلنے پر تھوڑا سا پانی باقی رہے اگر نہ ہو تو ایک پیالی پانی ڈال کر ادرک اور ہری مرچ کے علاوہ باقی مصالحے ڈال کر کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کے مصالحہ دال میں مکس ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے۔اب ہری مرچ اور ادرک کو تیل میں گولڈن براؤن فرائی کرکے دال کو بگھار لگا دیں۔اور پانچ منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر چاہیں تو ادرک کی ہوائیاں اور تھوڑا سا ہرا دھینا گارنشگ کے لئے ڈال دیں۔مزے دار بھنی ہوئی چنے کی دال تیار ہے۔آزمائیے اور کھا کے بتائیں کیسی لگی دال۔
[/align:89884f51b1]
 
Top