عنایت علی خان بول میری مچھلی کتنا پانی

arifkarim

معطل
اچھی ہے۔۔۔ باباجی زندہ باد۔
ویسے مہنگائی نہیں ہوئی ہے۔ روپے کی قیمت گر گئی ہے!
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ غازی صاحب۔
بہت دلچسپ نظم ہے اور اسی قدر دلچسپ شخصیت ہیں پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ عنایت علی خان ٹونکی نہیں حیدرآباد کے پروفیسر عنایت علی خان ہیں
جی غازی صاحب۔ میں جانتا ہوں انھیں، یہی "پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی" ہیں۔ آپ راجستھان (ہندوستان) کی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے تھے اور اسی نسبت سے "ٹونکی" کہلاتے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے پڑھے ہوئے ہیں اور حیدر آباد کے سرکاری کالجوں میں بطور معلم اردو پڑھاتے رہے ہیں، اب تو یقیناً ریٹائر ہو گئے ہوں گے۔ گورنمنٹ کالج کالی موری میں ان سے ملاقات بھی رہی ہے۔
"بول میری مچھلی" اور "مذاق ہی مذاق میں" ان کی مشہور ترین نظمیں ہیں جو موصوف کی زبان سے ہی سننے کا خاکسار کو بھی شرف حاصل ہے۔ ان نظموں کے علاوہ ان کی ایک اور نظم "انگلینڈ میں" بھی مجھے بے حد پسند ہے جس کا مطلع یوں ہے:
تم تو جھڑوانے گئے تھے پیلیا انگلینڈ میں
پھر دوا کے طور پر کچھ پی لیا انگلینڈ میں
اسی نظم کے ایک شعر کا مصرع ثانی حیدر آباد اور کراچی میں بے حد مشہور ہوا تھا کہ "قوم ہے مشکل میں اور مشکل کشا انگلینڈ میں":laughing:
 

ابوشامل

محفلین
بہت ہی زبردست نظم۔ غازی بہت شکریہ
ابھی گزشتہ دنوں عنایت علی خان صاحب بین الاقوامی کتب نمائش میں شرکت کے لیے کراچی آئے تھے، وہیں ان سے ملاقات ہوئی۔ میں کیونکہ اہل خانہ کے ساتھ گیا تھا، اس لیے ہمارے ننھے صاحبزادے (حسن) نجانے کس بات پر غصے میں آ گئے اور رونے لگ گئے۔ عنایت علی صاحب نے انہیں خاموش کرانے کی بہت ساری کارگر ترکیبیں آزمائیں، اور مختلف باتوں سے اسے خوب ہنسایا۔ شہرت رکھنے کے باوجود عنایت صاحب بہت سادہ و زندہ دل شخصیت ہیں۔ اللہ انہیں صحت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین
 
Top