بلیک واٹر میں اردو اور پنجابی جاننے والے ایجنٹوں کی بھرتی کا انکشاف

فاتح

لائبریرین
فاتح:‌اگر جنگ نوائے وقت ڈان دی نیوز کی ‌بلیک واٹر کے بارے میں‌خبریں موجود ہیں تو امت کی بلیک واٹر کی خبر پر آپ کو کیا اعتراض‌ ہے۔ کیا آپ امت کو قادیانی سرگرمیوں‌ کی رپورٹنگ‌کی وجہ سے ناقابل اعتبار قرار دے رہے ہیں‌ یا کوئی اور وجہ ہے؟

اسی دھاگے میں "زرد صحافت" کے متعلق میرا مراسلہ جس میں وکیپیڈیا سے اقتباس درج تھا آپ بھی بغور مطالعہ فرمائیں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔ اگر حسبِ توقع افاقہ نہ ہو تو دوبارہ رجوع کیجیے گا دوا تبدیل کر دوں گا۔;)
 

الف نظامی

لائبریرین
چند سطریں‌ بلیک واٹر کے بارے میں‌ ہمارے قومی ردعمل اور خواجہ سائیں‌غلام فرید رحمۃ ‌اللہ علیہ کے حوالے سے:
خواجہ سائیں‌ نے جہاں اپنی دھرتی سے محبت کی شاعری کی ہے وہاں‌اس دھرتی پر قابض‌استعماریوں‌کے خلاف جد و جہد کا درس بھی دیا ہے۔ نواب محمد صادق خان عباسی امیر بہاولپور سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں

بخت تے تخت کو جوڑ چھکا توں
اپنے ملک کو آپ وسا توں
پٹ‌انگریزی تھانے



اسی دھاگے میں "زرد صحافت" کے متعلق میرا مراسلہ جس میں وکیپیڈیا سے اقتباس درج تھا آپ بھی بغور مطالعہ فرمائیں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔ اگر حسبِ توقع افاقہ نہ ہو تو دوبارہ رجوع کیجیے گا دوا تبدیل کر دوں گا۔;)

یہ اقتباس غیر متعلقہ ہے اس لیے کہ آپ اس موضوع پر جنگ ، نوائے وقت ، ڈان اور دی نیوز کی انتہائی قابل اعتبار، مربوط اور مکمل خبروں پر مشتمل گولیاں اور کیپسول کھا چکے ہیں;)
 

ابوشامل

محفلین
مسئلہ کسی نہ کسی حد تک موجود ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے اپنے مخالفین کو مروانے کے لیے زیر اثر ممالک کی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے کاروائیاں کی ہیں۔ اس لیے یہ سمجھنا کہ بلیک واٹر کی موجودگی کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ پھر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی توسیع بھی شکوک و شبہات کو بڑھا رہی ہے۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ منتخب پارلیمنٹ اور حکومت عوام کے ذہنوں میں موجود شکوک و شبہات کو دور کرے۔ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبا لینے سے خطرات کم نہیں ہو جائیں گے۔
چند لوگ واضح طور پر ان خطرات کے انکاری ہیں جو پاکستان کو درپیش ہیں جبکہ القاعدہ کے "اہم اراکین" کی پاکستانی کی موجودگی کے شبہات اور سب سے بڑھ کر پاکستان کا جوہری پروگرام ہی اس کو مغرب کی نظروں میں لانے کے لیے کافی ہے۔ پہلے مسئلہ افغانستان تھا پھر AfPak ہوا اور اب لگتا ہے اگلے چند سالوں میں صرف مسئلہ پاکستان رہ جائے گا اور دنیا بھر کی نظریں اس پر جڑی ہوں گی۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اس تھريڈ میں روزنامہ امت ميں "بليک واٹر کی پراسرار سرگرميوں" کے حوالے سے جس کالم کا حوالہ ديا گيا ہے اس ميں سنسنی خيز اور "مصا لحے" سے بھرپور مواد کا اسی طرح استعمال کيا گيا ہے جو غير ذمہ دارانہ صحافت کا خاصہ ہے۔

مثال کے طور پر رپورٹ ميں يہ تاثر ديا گيا ہے کہ بليک واٹر انٹرنيٹ پر اپنی شناخت کو خفيہ رکھنے کے لیے "ٹرينگ سنٹر" کو کور کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اس ضمن ميں اسی فورم پر کچھ دن پہلے اپنی ايک پوسٹ کا حوالہ دوں گا

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=562421#post562421

ميں نے واضح طور پر نشاندہی کی تھی کہ بليک واٹر ٹرينگ سنٹر کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ اس تصديق شدہ حقيقت کو خفيہ سازش کے انداز ميں پيش کيا گيا۔ رپورٹ ميں يہ بھی دعوی کيا گيا ہے کہ کمپنی اردو اور پنجابی زبان کے ماہرين کی تلاش ميں ہے ليکن اس بات کا کوئ ذکر نہيں ہے کہ کمپنی کے فارم پر اردو اور پنجابی کے علاوہ ايک درجن سے زائد زبانيں درج ہيں۔

ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ بليک واٹر نہ تو امريکی حکومت کا حصہ ہے اور نہ ہی امريکی فوج سے اس کا کوئ تعلق ہے۔ يہ سيکورٹی سے وابستہ ايک نجی کمپنی ہے جس کی خدمات کوئ بھی حکومت يا نجی کمپنی حفاظت کے ژمرے ميں لے سکتی ہے۔ اس تناظر ميں اس کمپنی کی پاليسيوں،اندرونی کارپوريٹ کلچر يا اس کے ملازمين کے خيالات اور افکار کسی بھی صورت ميں امريکی حکومت کی پاليسيوں کی ترجمانی نہيں کرتے۔

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا پاکستان ميں بليک واٹر کے ساتھ کوئ معاہدہ نہيں ہے۔اس ميں کوئ شک نہيں کہ پاکستانی ميڈيا پر کچھ افراد "امريکيوں کی اسلام آباد میں پراسرار سرگرميوں" کے حوالے سے جاری بے بنياد کہانيوں کے خبط ميں مبتلا ہيں۔ باوجود اس کے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ، اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے کے ترجمان اور خود امريکی سفير نے بھی متعدد بار سرکاری سطح پر وضاحت پيش کر دی ہے، قياس اور تاثر پر مبنی کہانيوں کی مسلسل تشہير کی جا رہی ہے۔ وزير اعظم پاکستان نے بھی يہی کہا ہے کہ بليک واٹر پاکستان کے اندر کام نہيں کر رہی۔ يہ حکومت پاکستان کی جانب سے واضح بيان ہے جسے تسليم کيا جانا چاہيے کيونکہ يہ بے سروپا کہانيوں اور بغير ثبوت اور شواہد کے لگائے جانے والے الزامات کے مقابلے ميں زيادہ محترم ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

dxbgraphics

محفلین
اوئے یار تم تو واقعی امریکی بھینس ہو۔۔ تم کو تو بین کی بھی سمجھ نہیں آتی۔
الف نظامی بھائی نے مستند اخبارات کے تمام حوالہ جات پوسٹ کئے ہیں پھر بھی اپنی بے تکی امریکی دم ہلائی کر رہے ہو کچھ تو شرم کرو یار
 

dxbgraphics

محفلین
قسمت اچھی ہے کہ پشاور میں نہیں ہے وہاں ایسا کہہ دے تو میں اس کی وہ درگت بناوں کہ یار رکھے
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اوئے یار تم تو واقعی امریکی بھینس ہو۔۔ تم کو تو بین کی بھی سمجھ نہیں آتی۔
الف نظامی بھائی نے مستند اخبارات کے تمام حوالہ جات پوسٹ کئے ہیں پھر بھی اپنی بے تکی امریکی دم ہلائی کر رہے ہو کچھ تو شرم کرو یار

بے بنياد اور بے سروپا سازشی کہانيوں کے مقابلے ميں يہ بہتر ہے کہ عمومی تاثر سے ہٹ کر اس حقيقت کو تسليم کيا جائے جسے ملک کے وزيراعظم نے اپنی سرکاری حيثيت ميں بيان کيا ہے اور يہ واضح کيا ہے کہ بليک واٹر کے حوالے سے تمام تر افواہيں اور الزامات بے بنياد ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

dxbgraphics

محفلین
پوری پاکستانی قوم ایں وئیں لگی ہے اور آپ بلکل صحیح ہیں۔
ہٹ دھرمی اور بے شرمی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ اخلاق شاید پاس سے بھی نہیں گزرا آپ کے

جہاں تک میرا شک ہے فواد کا نام استعمال کر کے کوئی صیہونی ہی ہوسکتا ہے جو اتنا ہٹ دھرم ہو
کیوں کہ یہود و صیہون کی ہمیشہ یہی عادت رہی ہے کہ ہم زبان کو جاسوس بنا کر بھیجتے تھے
اردو سیکھ لینے سے بھی شاید مسلمانوں کو تسلی نہ دے سکیں لہذا بہتر ہے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دے امریکہ کہ مسلمانوں کو قائل کر سکے گا
 

عسکری

معطل
نکل گیا نا معاملہ ہاتھوں سے اب مجھے پہلے پتہ تھا فواد صاحب کے ساتھ ایسا ہو گا کبھی:grin:
 
Top