بلڈ پریشر پر مفید معلومات

ادویاتی مارکٹ میں مشہور اینٹی ہائپرٹنسیو دوائیں

الپرینولول Alprenolol گروپ: بٹابلاکر
٥٠ اور ٢٠٠ ملی گرام کے ٹیبلیٹ انڈیا میں دستیاب نہیں ہے
مقدار خوراک: شروع میں روزانہ ٢٠ ملی گرام اور ضرورت پڑنے پر ہر ہفتہ اس کی مقدار بڑھا کر روزانہ زیادہ سے زیادہ ٨٠٠ ملی گرام تک دیں۔
ایٹی نولول Atenolol Atenovaگروپ: بٹابلاکر
٢٥،٥٠ اور ١٠٠ ملی گرام کے ٹیبلیٹ
مقدار خوراک: شروع میںروزانہ ٢٥ یا ٥٠ ملی گرام اور ضرورت پڑنے پر دو ہفتے بعد اس کی مقدار کو بڑھا کرزیادہ سے زیادہ روزانہ کی مقدار کو١٠٠ ملی گرام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
جانبی اثرات:دل کی دھڑکن کا سست پڑنا، قلبی ناکفایتی، ہاتھوں اور پیروں کا ٹھنڈا ہونا، تنفس میں گڑبڑی،سنسناہٹ، افسردگی، نیند میں گڑبڑی، پنڈلی اور پیر میں ورم، سر درد۔
پروپرانولول Propranolol Betacap/TR گروپ:بٹابلا کر
١٠، ٢٠،٤٠ اور ٨٠ ملی گرام کے ٹیبلیٹ
مقدار خوراک:شروع میں ٨٠ ملی گرام روزانہ دیکر بوقت ضرورت اس کی مقدار میں اضافہ کیا جاتا ہے۔
جانبی اثرات: دل کی دھڑکن کا سست پڑنا، قلبی ناکفایتی، تنفسی گڑبڑی، ہاتھوں پیروں کا ٹھنڈا ہونا، پنڈلی اور پیر میں ورم، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں میں حس کی کمی، سر درد، تھکن، نیند میں خرابی۔
ڈلٹیازم Masdil Diltiazemگروپ: کیلشیم چنیل بلوکر
٣٠،٦٠،٩٠،١٢٠،١٨٠ اور٢٤٠ ملی گرام کے ٹیبلیٹ
مقدارخوراک:٦٠ ملی گرام دن میں تین بار۔
جانبی اثرات: دل کی دھڑکن کا سست پڑنا، سردرد، پنڈلی میں ورم ، ہاضمہ کی خرابی، بر افروختگی اور گرمی لگنا۔
نیفیڈیپینNifedine/SR Nifedipine گروپ:کیلشیم چینل بلوکر
٥،١٠ اور ٢٠ ملی گرام کے ٹیبلیٹ
مقدار خوراک: شروع میں روزانہ ١٠ ملی گرام دیکر ضرورت کے وقت روزانہ کی مقدار کو بڑھا کر زیادہ سے زیادہ١٨٠ ملی گرام۔
جانبی اثرات: دل کی دھڑکن تیز، سردرد، برافروختگی، سر چکرانا، متلی، بار بار پیشاب لگنا، بے حال ہونا۔
یہاں چند دوائیں ذکر کی گئی ہیں، باقی اور دواؤں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے رجوع اس صفحے کے آخر میں کیجیے۔ بحمد اللہ یہ مضمون اپنے اختتام کو پہنچا، اگر دواؤں سے متعلق مزید تفصیل درکار ہو، تو مجھے مطلع فرمائیں اور نیز یہ بھی بتا دیں کہ اب اس کے بعد دوسرا مضمون کس موضوع پر لکھا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب۔

نہایت مفید معلومات آپ نے بہم پہنچائی ہیں۔ جزاک اللہ۔ اس سے بہت سے اراکین کا بھلا ہو گا۔

جہاں تک آپ نے دوسرے مضمون کے متعلق پوچھا ہےتو بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو بہت عام ہیں، ان میں سے ایک بیماری ذیابیطس (یہ لفظ ذیابیطس ہے یا ذیابطیس) کی ہے، اس کے متعلق تفصیلی مضمون درکار ہے۔ امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔
 
Top