بلوگر اردو ٹمپلیٹ: جے پی سٹیشن

اسد

محفلین
ٹائمر کے لئے علیحدہ سکرپٹ نہیں ہے بلکہ دوسرے کسی سکرپٹ میں ہی شامل ہے اور مجھے نہیں مل سکا۔ شاید ان میں وقت مخصوص نہیں کیا گیا بلکہ صفحہ لوڈ ہونے یا ایسے ہی کسی عمل پر خرچ ہونے والے وقت کے مطابق عنوان تبدیل ہوتا ہے۔ اصل انگلش ٹمپلیٹ کے ڈیمو صفحے پر بھی یہی صورتِ حال ہے۔ کبھی وقفہ ٹھیک ہوتا ہے اور کبھی بہت تیزی سے عنوان تبدیل ہوتے ہیں۔
 

منصور مکرم

محفلین
اسد بھائی جب بلاگ پر تبصرہ پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ پیغام نظر آجاتا ہے کہ
آپکا تبصرہ منظوری کے بعد مرئی ہوگا
میں نے اس عبارت کو تھیم HTML میں تلاش کیا لیکن نہیں ملا۔
میں اسمیں تبدیلی کرنا چاہ رہا تھا کہ یہ عبارت ایسے ہوجائے

آپکا تبصرہ موڈریشن کے بعد شائع کیا جائے گا۔ یا منظوری کے بعد شائع کیا جائے گا۔
 

اسد

محفلین
یہ پیغام یا اس کے کوڈ ٹمپلیٹ میں نہیں ہیں بلکہ تبصروں کی موڈریشن فعال ہونے کی صورت میں بلوگر انہیں شامل کرتا ہے۔ یہ پیغامات(مختلف زبانوں میں) بلوگر کی ڈیٹا بیس میں ہوتے ہیں اور ان کا اردو ترجمہ پہلے سے موجود ہے۔ بلوگر کے محفوظ پیغامات کی جگہ اپنے پیغامات ظاہر کرنے کے لئے ہم ٹمپلیٹ میں بلوگر کوڈ کی جگہ اپنے پیغامات(یا الفاظ) شامل کر دیتے ہیں، لیکن اس پیغام کے کوڈ کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے نہ ہی میں نے کسی ٹمپلیٹ میں اس کا استعمال دیکھا ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
تو اب اپنے پیغام کیسے شامل کریں گے ،بلاگر پیغام کے علاوہ۔
ایک تو وہ سیٹینگ میں جا کر جو میسج سیٹینگ میں جا کر پیغام لکھا جاتا ہے ،وہی مراد ہے یا یہ تھیم میں لکھنا ہوتا ہے؟
 

اسد

محفلین
تو اب اپنے پیغام کیسے شامل کریں گے ،بلاگر پیغام کے علاوہ۔
ایک تو وہ سیٹینگ میں جا کر جو میسج سیٹینگ میں جا کر پیغام لکھا جاتا ہے ،وہی مراد ہے یا یہ تھیم میں لکھنا ہوتا ہے؟
میں نے اس سوال کا جواب پوسٹ کیا تھا لیکن لگتا ہے کہ کام مکمل نہ ہو سکا تھا۔ مجھے اس پیغام کا بلوگر کوڈ نہیں مل سکا، نہ ہی کوئی اور معلومات حاصل ہوئیں۔ اس لئے پیغام سیٹنگ میں ہی لکھنا پڑے گا اور 'ایک تبصرہ شامل کریں' والے پیغام کے نیچے مستقل نظر آئے گا۔ 'مرئی' والا پیغام تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے ظاہر ہو گا۔
 

اسد

محفلین
جے پی سٹیشن کا ڈیفالٹ رنگ نیلا تھا جسے میں نے اردوایا تھا۔ اب ٹمپلیٹ کے تمام معلوم مسائل حل ہو چکے ہیں اس لئے میں اس ٹمپلیٹ کو دوسرے رنگوں میں تبدیل کر رہا ہوں۔ سب سے پہلے سبز رنگ۔
جے پی سٹیشن سبز ڈاؤنلوڈ کریں۔
اگر کوئی مسئلہ ہو تو یہاں ضرور لکھیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
جے پی سٹیشن سبز:
JPS-Grn-lst.jpg
 

اسد

محفلین
منصور مکرم صاحب، ابھی آپ کے بلوگ پر دیکھا تو آپ کے تبصروں کے ساتھ 'مصنف' کا امیج ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔ تفتیش سے اندازہ ہوا کہ آپ تحریریں گوگل پلس اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہیں اور تبصرے بلوگر اکاؤنٹ سے کرتے ہیں، شاید اسی وجہ سے امیج ظاہر نہیں ہوتا۔ یہ امیج اس صفحے پر میرے تبصرے میں دیکھیں۔

کوشش کریں کہ پوسٹنگ اور تبصرے ایک ہی اکاؤنٹ سے کریں۔ آپ کی ٹمپلیٹ میں پرانا (انگلش) امیج ہے اسے تبدیل کرنا ہو گا،:
کوڈ:
Replace:
http://2.bp.blogspot.com/-ZaJ1BgK4heg/UI6vjS-OkXI/AAAAAAAAGWk/q_3mh7gtWuo/s1600/author.png

with:
http://4.bp.blogspot.com/-Gg017S3YBmY/UrNK-Rq6loI/AAAAAAAAAo0/r6NfgOzI1Lc/s1600/author-ur.png
نیلی اور سبز ٹمپلیٹس میں امیج تبدیل کر دیا ہے باقی بھی جلد ہی کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
اوہ ۔یہ تو عجیب بات ہوگئی،میرا تو اس طرف دھیان تک نہیں تھا۔

اب یہ مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میں گوگل پلس سے ہوں یا بلاگر سے؟
تبدیلی ابھی کرلیتا ہوں
 

اسد

محفلین
پوسٹ کے صفحے پر عنوان سے اوپر آپ کا نام انگلش میں ہے اور اس پر ماؤس لے جانے پر گوگل پلس کا ربط نظر آتا ہے جبکہ تبصروں میں آپ کا نام اردو میں ہے اور اس پر ماؤس لے جانے پر بلوگر پروفائل کا ربط نظر آتا ہے۔ تبصرہ شائع کرتے وقت دیکھ لیں کہ کونسی پروفائل منتخب ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ پوسٹ میں اور تبصرے میں جب میرے نام پر کرسر اجائے تو بلاگ لنک ظاہر ہوجائے،لیکن یہاں گوگل پلس یا بلاگر پروفائل کا لنک آجاتا ہے۔
کس طرح اسکو تبدیل کرنا ہے۔؟ ہو بھی سکتا ہے کہ نہیں؟
 

اسد

محفلین
اس ٹمپلیٹ میں کمینٹس جاواسکرپٹ کے ذریعے ظاہر ہو رہے ہیں اور شاید مبصر کا Url ایک سے زیادہ جگہ استعمال ہو رہا ہے۔ ایک جگہ لنک کے لئے (جس کا آپ نے ذکر کیا) اور دوسری جگہ کچھ چیک کرنے کے لئے۔ ایسا ہو تو سکتا ہے لیکن مجھے جاواسکرپٹ سے واقفیت نہیں ہے، میرے لئے یہ تبدیلی کرنا بہت مشکل ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
اس تھیم میں فیس بک لایکس یا گوگل پلس کی وہ پلس والا بٹن کس طرح اور کونسا طریقہ مناسب ہوگا۔؟
مطلب یہ کہ ہر تحریر کو جتنے بندے لائک کریں تو وہ اسی مخصوص تحریر کے ساتھ نظر ائے اسی طرح گوگل پلس
 
Top