بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ کو غیر قانونی قرار دے دیا

جاسم محمد

محفلین
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ 2015کی بعض شقیں آئین سے متصادم قرار
ویب ڈیسک
December 16, 2020
237564_5691926_updates.jpg

ڈی ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کو مخصوص علاقے کے استعمال کی دی گئی اجازت بھی کالعدم قراردے دی گئی— فوٹو: فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ایکٹ 2015کی بعض شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئےکالعدم قرار دے دیا۔


ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ کےخلاف ایک وکیل کاشف کاکڑ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔


مقدمہ درج ہونے پر ڈیفنس کے رہائشیوں کا ڈی ایچ اے کے دفتر پر احتجاج


ڈی ایچ اے ایکٹ کےخلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نےکی۔

بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عبدالحمیدبلوچ اور جسٹس عبداللہ بلوچ بھی شامل تھے۔

چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے ڈی ایچ اے ایکٹ کےخلاف درخواست پر فیصلہ پڑھ کرسنایا، عدالت نے ڈی ایچ اے ایکٹ 2015کی مختلف شقوں کو آئین کےمتصادم قرار دیا۔

اس کےعلاوہ ڈی ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کو مخصوص علاقے کے استعمال کی دی گئی اجازت بھی کالعدم قراردے دی گئی۔
 
Top