بلوچستان کے صحافی نے اپنے نومولود بیٹے کانام ’’منتظر ‘‘رکھ دیا

زین

لائبریرین
بش کو جوتے رسید کرنے والے عظیم عراقی صحافی کی جرات مندی سے متاثر ہوکر بلوچستان کے صحافی نے اپنے نومولود بیٹے کانام منتظر رکھ دیا
جعفر آباد ۔۔۔۔۔۔۔عظیم عراقی صحافی کی جرات مندی سے متاثر ہوکر ضلع جعفر آباد کے صحافی نے اپنے نومولود بیٹے کانام منتظر رکھ دیا ضلع جعفرآباد کے سینئر صحافی اور ڈسٹرکت پریس کلب جعفرآباد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امداد جمالی نے اپنے نومولود بیٹے کانام امریکی صدربش کوجوتے مارنے والے صحافی منتظر زیدی کے نام کی مناسبت سے منتظر زیدی رکھنے کااعلان کیاہے ان کاکہناہے کہ عظیم عراقی صحافی نے ظالم وغاصب امریکی صدر بش کو جوتے مار کر دنیابھر کے مظلوم انسانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اوراس کے اس اقدام سے پوری صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب ۔۔۔۔۔
مشرف دور حکومت میں جب وکلاء تحریک کا آغاز ہوا تو جسٹس (اب ریٹائر ہوچکے ہیں) بھگوان داس بہت مشہور ہوئے تھے۔ ان دنوں کوئٹہ سے ایک خبر نظر سے گزری تھی کہ ایک مسلم شخص نے اپنے نومولود بچے کا نام بھگوان داس رکھ دیا ہے :)
 

زین

لائبریرین
جی ہاں (ذہن پر زور دیتے ہوئے )وہ کوئی ٹیچر تھا ۔۔۔۔۔۔۔خیر محمد شاہین ، اس نے اپنے پوتے کا نام بھگوان داس رکھا تھا۔
 
Top