بلاگ کاآرایس ایس ہیک ہوگیا

ابرار بھائی یہ اینکوڈنگ کا مسئلہ ہے۔ شاید ڈاٹابیس بناتے ہوئے آپ نے اینکوڈنگ یو ٹی ایف نہیں رکھی ہوگی۔ بہر کیف براؤذر میں درست دیکھنے کے لئے آپ فائرفاکس میں مینو بار سے View >> Character Encoding >> UTF-8 منتخب کریں تو ڈسپلے درست ہو جانی چاہئیے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی ایسی مینول اینکوڈنگ منتخب کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
 
ابرار بھائی کا حکم ملا ہے کہ میں فورم پر بتاؤں کہ اینکوڈنگ کا معمہ کیونکر حل کر سکا۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جا کر ڈاٹابیس بیک اپ کا اسٹینڈرڈ طریقہ اپنایا اور آؤٹ پٹ کو بجائے فائل میں سیو کرنے کے ویب پیج میں ہی رہنے دیا۔ نتیجتاً پی ایچ پی مائی ایڈمن نے ایک آئی فریم میں ڈاٹابیس ڈمپ کا ایس کیو ایل مہیا کرا دیا۔ جس میں اینکوڈنگ کا مسئلہ بدستور برقرار تھا۔ وہاں سے تمام ایس کیو ایل کلپ بورڈ میں کاپی کرکے کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلاً نوٹ پیڈ پلس پلس میں پیسٹ کر دیا اور اینکوڈنگ کو اس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں یو ٹی ایف 8 کر دیا جس سے مسئلہ حل ہو گیا۔ اور فائل کو ایس کیو ایل ایکسٹینشن کے ساتھ محفوظ کر دیا۔
 
سعود بھائی بہت بہت شکریہ ،کہ آپ نے بات مان لی :) ، میرا مقصد یہی تھا کہ بعد میں آنے والوں کو اگر اسی قسم کا مسلہ ہو تو وہ بھی اس کو آسانی سے حل کر سکیں۔
 

بلال

محفلین
strong>السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،</strong>

<em>بسم اللہ الرحمن الرحیم،</em

میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ ہوا تھا۔ ڈیٹا بیس کی کولیشن UTF-8 ہی تھی اور پھر جب میں نے لوکل سرور پر دیکھا تو ایسے ہی ہو رہا تھا جب براؤزر میں مینیولی اینکوڈنگ تبدیل کرتا تو ٹھیک دیکھاتا لیکن جیسے ہی ریفرش کرتا تو واپس خرابی ہو جاتی۔ جبکہ ہوسٹنگ سرور پر سب ٹھیک چلتا تھا۔ اس سے مجھے اس بات کا پتہ چلا کہ ڈیٹابیس کی فائل کا مسئلہ نہیں کیونکہ ایک تو میں نے UTF-8میں بیک اپ لیا تھا اور نئی جگہ امپورٹ کرنے سے پہلے ڈیٹابیس کی کولیشن UTF-8 ہی رکھی تھی اس سے مجھے لگا کہ یہ لوکل سرور کی وجہ سے مسئلہ آ رہا ہے۔ میں لوکل سرور کے لئے یونی سرور استعمال کرتا ہوں اور محفل سے ہی ڈاؤن لوڈ کیا ہوا تھا شاید نبیل بھائی نے اس میں کوئی تبدیلیاں کی ہوئی ہیں جس وجہ سے پہلے اردو ٹھیک نظر آتی تھی لیکن جب میں نے یونی سرور کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا تو اس پر اردو کی ایسی ہی حالت ہو جاتی تھی۔ پی ایچ پی کی فائل تو دور کسی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو بھی سرور کے ذریعے سے چلاتا تو ایسا ہی ہوتا جبکہ وہی فائل ڈائریکٹ براؤزر میں چلانے سے ٹھیک نظر آ رہی ہوتی۔ پھر میں نے اس کا حل تلاش کرنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ کچھ اور ہے میں نے ڈیفالٹ اینکوڈنگ UTF-8 کی تو مسئلہ حل ہو گیا۔ اب میں نے یونی سرور میں یہ مسئلہ کیسے ٹھیک کیا اس کے لئے میں درج ذیل ربط پر موجود فائل میں گیا۔
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf\httpd.conf
اس فائل میں ایک جگہ AddDefaultCharset تھا اور اس کے ساتھ ISO-8859-1 لکھا ہوا تھا میں ISO-8859-1 کو UTF-8 سے تبدیل کر دیا۔ اس سے سرور کی ڈیفالٹ اینکوڈنگ UTF-8 ہو گئی اور پھر مجھے لوکل سرور پر ایسا کوئی مسئلہ نہیں آیا۔
جہاں تک مجھے لگتا ہے اگر ڈیٹابیس کی کولیشن میں یا ایچ ٹی ایم ایل یا کسی بھی دوسری فائل کی اینکوڈنگ میں مسئلہ ہو تو پھر اردو ٹیکسٹ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کی طرح نظر آتی ہے۔ اگر ڈیٹابیس ڈیٹاUTF-8 کے مطابق بھیجے اور سرور یا براؤزر کی اینکوڈنگ میں مسئلہ ہو تو پھر الرحم٠کی طرح نظر آتی ہے۔ کیونکہ جب ہم براؤزر کی اینکوڈنگ تبدیل کرتے ہیں تو اس سے ٹیکسٹ ٹھیک ہو جاتی ہے اگر ڈیٹابیس نے UTF-8 کے مطابق ڈیٹا نہ بھیجا ہو تو پھر سرور یا براؤزر کی اینکوڈنگ تبدیل کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ ڈیٹابیس نے تو اپنی اینکوڈنگ کے مطابق ڈیٹا بھیج دیا ہوتا ہے۔ اگر ڈیٹابیس ڈیٹا UTF-8 میں بھیجے اور سرور اور براؤزر کا اینکوڈنگ سسٹم ٹھیک ہو تو اردو ٹھیک نظر آتی ہے اور اگر نہ ہو تو پھر الرحم٠جیسی حالت ہو جاتی ہے۔
میرے خیال میں سرور ہی براؤزر کو بتاتا ہے کہ یہ فائل کس اینکوڈنگ سسٹم میں دیکھانی ہے۔ جہاں تک مجھے لگتا ہے ویب ہوسٹنگ سرور میں یہ چیز ہوتی ہے کہ فائل جس اینکوڈنگ میں ہو سرور براؤزر کو بھی وہی اینکوڈنگ کا کہتا ہے لیکن لوکل سرور پر یہ چیز فکس ہوتی ہے یعنی ڈیفالٹ اینکوڈنگ ہوتی ہے کہ اس اینکوڈنگ میں ہی دیکھاؤ۔
یاد رہے میں نے جگہ جگہ لکھا ہے کہ میرا خیال ہے یا مجھے ایسا لگتا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ میرے ذاتی تجربات کا نتیجہ ہے کوئی ختمی صورت نہیں۔ ہو سکتا ہے کئی جگہ پر کچھ تبدیلیاں کرنا محض اتفاق ہو اور میرا مسئلہ حل ہو گیا ہو۔ آپ اسے "جگاڑ" بھی کہہ سکتے ہیں۔ باقی لکھا اس لئے ہے کہ ہو سکتا ہے اس سے کسی کو فائدہ ہو جائے اور خاص طور پر اگر میں غلطی پر ہوں تو مجھے ٹھیک چیز کا پتہ چل جائے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام عیلکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بھائی ابرار،بھائی ابن سعید،ایم بلال، آپکی محبت کابہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کوجزا دے۔ آمین ثم آمین

والسلام
جاویداقبال
 
Top