بلاگر محمد بلال خان قتل

آصف اثر

معطل
افسوس ہے آصف بھائی صد افسوس کہ آپ کے رویے سے اب تو یہی گماں گزرتا ہے کہ بندہ خود کو آپ سے 'قالو سلاما' تک محدود رکھے!
قران کیا کہتا ہے، حاضر ہے!
فَ۔بَعَثَ اللّ۔ٰهُ غُ۔رَابًا يَّبْحَثُ فِى الْاَرْضِ لِيُ۔رِيَهٝ كَيْفَ يُوَارِىْ سَوْءَةَ اَخِيْهِ ۚ قَالَ يَا وَيْلَتَ۔آ اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُ۔وْنَ مِثْلَ هٰذَا الْغُ۔رَابِ فَاُوَارِىَ سَوْءَةَ اَخِىْ ۖ فَاَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِيْنَ (31)
"پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدتا تھا تاکہ اسے دکھلائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح چھپانا ہے، اس نے کہا افسوس مجھ پر اس کوے جیسا بھی نہ ہو سکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپانے کی تدبیر کرتا، پھر پچھتانے لگا۔"
مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَۚ كَتَبْنَا عَلٰى بَنِىٓ اِسْرَآئِيْلَ اَنَّهٝ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْ۔رِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِى الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَ۔مِيْعًاۖ وَمَنْ اَحْيَاهَا فَكَاَنَّمَآ اَحْيَا النَّاسَ جَ۔مِيْعًا ۚ وَلَقَدْ جَآءَتْ۔هُ۔مْ رُسُلُ۔نَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُ۔مَّ اِنَّ كَثِيْ۔رًا مِّنْ۔هُ۔مْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِى الْاَرْضِ لَمُسْ۔رِفُوْنَ (32)
"اسی سبب سے، ہم نے بنی اسرائیل پر لکھا کہ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے کے بغیر یا زمین میں فساد کے علاوہ قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا، اور جس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا تمام انسانوں کی زندگی بخشی، اور ہمارے رسول ان کے پاس کھلے حکم لا چکے ہیں پھر بھی ان میں بہت سے لوگ اس کے بعد بھی زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں۔" (سورۃ المائدہ.31-32)
محترم افسوس کرنے سے پہلے اگر صرف اتنا سوچ لیتے کہ ایک انسان کا بے گناہ قتل تمام انسانوں کے قتل کے برابر ہیں، لیکن ایک جانب چند بار تمام انسانوں کو قتل کیا جاتا ہے اور دوسری جانب لاکھوں بار اور وہ بھی ظلم کی انتہا کرتے ہوئے، تو بات بہت ہی آسان ہوجاتی ہے۔ مجھے قالو سلاما کہنے کی ضرورت ہی نہیں آئے گی۔
 
جان

محفلین

ایسی کوئی بات میں نے کہی ہی نہیں جس پہ مجھے سوچنے کی آپ تلقین کر رہے ہیں۔ میری بات سے آپ نے جو اخذ کر کے مجھ پہ مسلط کیا ہے اس پر تو سوچنا آپ کا بنتا ہے۔ مسئلہ یہیں پر ہے کہ کسی شخص کی بات کو اپنے گمان کے مطابق ان پر مسلط کرتے جائیں اور ساتھ ساتھ مشورے بھی دیتے جائیں حالانکہ یہی بات میں پہلے بھی دو دفعہ آپ سے عرض کر چکا ہوں اور پھر سے عرض کیے دیتا ہوں کہ آپ کو میری بات سے زیادہ اپنے 'گمان' پہ شدت سے غور کرنے کی ضرورت ہے!
'قالو سلاما' کا وقت تو آن چکا ہے کہ میں ہر بار آپ کے سامنے ایک ہی بات نہیں دہرا سکتا اور آپ ہر بار اپنے مخصوص رویے کو دہراتے رہیں۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
ایسی کوئی بات میں نے کہی ہی نہیں جس پہ مجھے سوچنے کی آپ تلقین کر رہے ہیں۔ میری بات سے آپ نے جو اخذ کر کے مجھ پہ مسلط کیا ہے اس پر تو سوچنا آپ کا بنتا ہے۔ مسئلہ یہیں پر ہے کہ کسی شخص کی بات کو اپنے گمان کے مطابق ان پر مسلط کرتے جائیں اور ساتھ ساتھ مشورے بھی دیتے جائیں حالانکہ یہی بات میں پہلے بھی دو دفعہ آپ سے عرض کر چکا ہوں اور پھر سے عرض کیے دیتا ہوں کہ آپ کو میری بات سے زیادہ اپنے 'گمان' پہ شدت سے غور کرنے کی ضرورت ہے!
آپ کو 'قالو سلاما' کہنے کا وقت تو آن چکا ہے کہ میں ہر بار آپ کے سامنے ایک ہی بات نہیں دہرا سکتا ہے اور آپ ہر بار اپنے مخصوص رویے کو دہراتے رہیں۔
چلیں جی اگر آپ پہلے ہی سے بھرے پڑے ہیں تو میں ہی پہل کردیتا ہوں۔ السلام علیکم۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس معاملے کو یہیں پر ختم کر دینا مناسب نہیں ہے۔ سوشل میڈیا نہایت طاقت ور میڈیم بن چکا ہے۔ الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ یہ بہیمانہ قتل تقاضا کرتا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیق و تفتیش کی جائے۔ اس بات پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کے چنیدہ افراد کے خلاف کوئی منظم کاروائی تو نہیں چل رہی ہے۔ یہ لازم نہیں ہے کہ اس کے پیچھے ایجنسیوں کا ہاتھ ہو۔ ملک دشمن قوتیں بھی بوجوہ ایسا کر سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ آج بھی اپوزیشن جماعت سے متعلقہ سوشل میڈیا پر متحرک ایک فرد کو ایف آئی اے نے اٹھایا ہے؛ اگر انہوں نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو حکومتی کاروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے تاہم اگر انہیں کسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو یہ نازیبا ہے اور قابل مذمت ہے۔ جو بھی ہے، ہمیں بہرصورت دل و دماغ کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایجنسیوں کے پاس بھی فضول وقت نہیں ہوتا ہے کہ ہر کسی کو پکڑتی پھریں تاہم اگر کوئی خاص پیٹرن دکھائی دے تو اس کی نشان دہی کرنا ضروری ہے۔
 
فاخر

محفلین
میں نے کل بلال خان کے قتل کے متعلق ایک تحریر لکھی تھی سوچا تھا کہ فیس بک پر پوسٹ کردوں ؛لیکن بعض ناگزیر وجوہات کے باعث ارادہ ترک کردیا ۔
 
اگر بلال خان قتل کیس سے متعلق کوئی پیش رفت باضابطہ ہو تو اس پر یہاں بات کی جائے۔
بلاوجہ موضوع کو اور رخ پر لے جانے سے گریز کیا جائے۔
جزاک اللہ خیر۔
 
Top