بلاول کی تاجپوشی

زرقا مفتی

محفلین
محمود شام صاحب لکھتے ہیں
UNDECLARED CURFEW ON 17 and 18th in KARACHI EAST
we living or working near sharahe faisel and sharahe quaedeen are being supplied forms to fill and submit our particulars with POLICE as there will be no movement in theses days without permission only persons with passes will be allowed to move and attend families and offices.as the crowning of BILAWEL is scheduled on 18th

شہریوں کو دیا جانے والا فارم
10730836_10203179934685192_2608213995503520100_n.jpg
 
بہادر شاہ ظفر کے آخری ایام، ۔۔۔۔۔۔۔ دہلی میں شہزادے لوگوں کے ٹخنے توڑ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔
آج ٹیسٹ ٹیوب بھٹو بلاول موروثی سیاست کا پاکستانی عوام کو کھل کر بتارہا ہے کہ وہی شہزادہ ہے۔
جب بہادر شاہ ظفر کے اقتدار کا سورج غروب ہوا تو عام لوگوں نے شہزادوں کے ٹخنے توڑ دیے۔۔۔۔
اور جب پاکستان میں ایسا ہوگا اور لازمی ہوگا تو نہ بلاول کی خیر اور نہ حمزہ کی خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوگا ضرور
 

سید زبیر

محفلین
بہادر شاہ ظفر کے آخری ایام، ۔۔۔۔۔۔۔ دہلی میں شہزادے لوگوں کے ٹخنے توڑ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔
آج ٹیسٹ ٹیوب بھٹو بلاول موروثی سیاست کا پاکستانی عوام کو کھل کر بتارہا ہے کہ وہی شہزادہ ہے۔
جب بہادر شاہ ظفر کے اقتدار کا سورج غروب ہوا تو عام لوگوں نے شہزادوں کے ٹخنے توڑ دیے۔۔۔۔
اور جب پاکستان میں ایسا ہوگا اور لازمی ہوگا تو نہ بلاول کی خیر اور نہ حمزہ کی خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوگا ضرور

کب دیکھیں گے ؟
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے ۔
 
پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کا جلسہ کیسے کامیاب نہیں ہوگا، دیکھ لینگے۔ آخر سندھ کے حکمران تو ہم ہی ہیں۔ یہ کہا مجھ سے میرئے ایک دوست نے جو جیالا ہے۔ یہ خبر پڑھکر مجھے بھی یقین ہوگیا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟

نوکوٹ:پی پی جلسے کے لیے مسافرگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع
نوکوٹ(نامہ نگار )18اکتوبر کو کراچی پی پی پی کے جلسے میں ضلع میرپورخاص کے شہروں جھڈ و، ٹنڈوجان محم،د ڈگری اور دیگر علاقوں کے تھانوں کی پولیس نفری کو سیکورٹی کے لئے پہنچانے کے لئے نوکوٹ پولیس نے دوروز سے نوکوٹ ،میرپورخاص ،حیدرآباد ،مٹھی ،ڈیپلو ،ننگرپارکر، اسلام کوٹ عمرکوٹ روٹس پر چلنے والی مسافر گاڈیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور مسافروں سے درجنوں گاڑیوں کو زبردستی خالی کرواکر جھڈو پولیس تھانے میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ نوکوٹ جھڈ و اور ٹنڈوجان محمد کی پولیس کی جانب سے بلاجواز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد مذکورہ روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ اپنے روٹس سے غائب ہوگئی ہے جس کے باعث اضلاع کے شہروں کو سفرکرنے والے مسافروں خصوصاً خواتین کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے ۔
روزنامہ جنگ، کراچی، بتاریخ 17 اکتوبر
 

زرقا مفتی

محفلین
پی پی پی کی تیسری نسل مسند اقتدار کے حصول کے لئے بے تاب ہے ۔ 1970 کے بعد سے اندرون سندھ کے غریب کی حالت میں تو کوئی سدھار نہیں آیا۔ مہنگائی کے باعث غریب کے تن سے کپڑے اتر چکے ہیں۔ عزت کی روٹی ملنا محال ہو چکا ہے ۔ بے نظیر کی تدفین کے مناظر سے معلوم ہوا کہ پی پی پی نے سندھی غریب کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ صاف پانی اور صحت کی سہولیات بھی سہانا خواب ہی ہیں۔ پی پی پی غریب کی غربت تو نہ مٹا سکی پر غریب کو بھکاری بنانے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا ۔ جس کے تحت ملنے والے ہزار روپے سے غریب تو ایک کنبے کے لئے مہینے بھر کا آٹا بھی نہیں خرید سکتے۔ بلاول زرداری کو بھٹو کے نام کا لاحقہ لگا کر سیاست میں اُتارا جا رہا ہے ۔ تقریر لکھ کر اُسے تھما دی جاتی ہے وہ طوطے کی طرح رٹا لگاتا ہے اور پھر کسی جذبے کے بغیر سبق سناتا ہے ۔ عوام کے مسائل پاکستان کے داخلی خارجی مسائل ان سب سے بلاول کا کیا لینا دینا اسے تو ماں کی وصیت کے مطابق پاکستان کے تخت پر اپنے وراثتی حق سے براجمان ہونا ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
پیپلز پارٹی کی سٹریس اور کسمپرسی کا عالم یہ ہے کہ اپنے گھر سندھ ہی کے دارالخلافہ کراچی میں قریبا ایک ماہ قبل کی کال سے جلسہ رکھنے کے باوجود ساری کی ساری سندھ انتظامیہ کو انوالو کرنے کہ باوجود اور پیسہ پانی کی طرح اندھا دھند بہانے کہ باوجود پورے پاکستان حتٰی کہ آزاد کشمیرتک سے بسوں اور خصوصی ٹرینوں کہ ذریعے عوام کو بھر بھر کر لانا پڑ رہا ہے ۔ اس جلسہ سے پیپلز پارٹی اپنی نشاۃ ثانیہ کرتی ہرگز دکھائی نہیں دیتی کیونکہ اب وہ دور نہیں رہا جب اس قسم کہ جلسو۔ں سے کچھ اچیو کیا جاسکتا تھا کیونکہ اب عمران خان نے پاکستانی سیاست میں جلسوں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا وہ صرف ایک کال دیتا ہے اور چند دنوں کی کال پرمتعلقہ شہرسارے کا سارا بغیر کسی بندوبست کہ امنڈ آتا ہے ۔۔
 
Top