بلاعنوان

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کسی بھی ایسی چیز سے جس سے ہم توقعات وابستہ کر لیتے ہیں وہ ہمارے لیے تکلیف کا باعث بن جاتی ہے ۔۔۔ لیکن اگر بندہ ٹھان لے کہ بس یہ کرنا ہے اور ضرور بالضرور کرنا ہے ، کامیابی قدم چومے یا ناکامی جسم میں چھید کر دے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس ہمارا دل مطمعن ہو کہ ہم ٹھیک راستے پر جا رہے ہیں تو پھر کامیابی اور ناکامی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔۔۔ ہم اپنے مقصد کو پا ہی لتے ہیں ۔ کوئی ہمیں روک سکتا ہی نہیں۔۔

بہت اچھا لکھا آپ نے۔
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ ٹھیک کہا آپ نے ۔۔
 
عینی مروت

محفلین
اس نے تمھیں اکیلا نہیں چھوڑا ہے ، اس نے تمھیں سکھایا ہے ، اس نے تمھیں دکھایا ہے کہ تم کتنی طاقتور ہو، اس نے تمھیں دہکتی آگ میں پھینکا ہے تو اس لئے کہ تم کندن بن جاؤ اور جانتی ہو سب کند نہیں بنتے ہیں ! اس نے تمھیں کھلے سمندر میں چھوڑا ہے تو اس لئے کہ تم تیرنا سیکھ لو، اور ہر کسے کے پاس تیرنے کا فن تو نہیں ہوتا نا ؟

جب ہمیں کسی سے کوئی اہم کام لینا ہوتا ہے تو ہم اسے سخت سے سخت آزمائش سے گزارتے ہیں تاکہ وہ سخت جان ہو جائے اور جو کام اس سے لیا جانا ہو وہ اسے بخوبی بنھا سکے۔۔

اور بلاشبہ اللہ کے عزیز بندے ہی آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں۔
بےحد عمدہ تحریر۔۔ یہ آخری جملے تو دل کو چھو گئے!
بہت خوووب ناعمہ بہنا!!
 
بہت شکریہ بہنا :)
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ لالہ، پر بہت سے الفاظ ابھی بھی مچلتے ہیں جن کو بیان نہیں کر پائی ، عجب حقیقت ہے یہ زندگی بھی ، روز نئے دریچے وا کر کے حیران کر دیتی ہے بندے کو۔
اگر سوچ و خیال میں رقص کرتے سب الفاظ تحریر کا درجہ پا جائیں تو اکثر لکھنے والے دار تک پہنچ بلند ہوجائیں ۔۔۔
سچ کہا یہ زندگی "روز نئے دریچے وا کر کے حیران کر دیتی ہے بندے کو۔"
بٹیا رانی دنیا میں موجود ادب کی سب سے سچی کتاب میں سچے مصنف نے اک انسان " جناب ایوب " کی داستان بیان فرمائی ہے ۔
زندگی کے سفر میں کیسے کیسے رنگ اسے یادگار بناتے سب حقیقت سنائی ہے ۔
وقت ملے تو اپنی " قلت الفاظ " کے شکوے کو اپنے ہمراہ لیئے اس داستان کو پڑھیئے گا ۔
بہت دعائیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت عمدہ لکھا ناعمہ!
یہ شاید کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہی قصہ ہے، ہم سب ہی کہیں نا کہیں اپنے اندر جانتے ہوتے ہیں کہ صحیح کیا ہے، پھر بھی غلط کو اور اپنی من مانی کو درست ثابت کرنے کے لئیے خود اپنے آپ ہی کو تاویلیں دیتے رہتے ہیں، مناتے رہتے ہیں، تسلیاں دیتے رہتے ہیں، پر بحر حال جیت ہمیشہ اسی کی ہوتی ہے جو سچ ہو، چاہے جلدیا بدیر۔۔۔ بہت زبردست لکھا :)
 
Top