بقر عید کے حوالے سے مزاحیہ اشعار

السلام علیکم !
محفلین مزاحیہ شاعری کا سلسلہ شروع ہوا جاتا ہے ۔آپ سب محفلین شرکت فرما کر پرمزاح اشعار سے محفوظ ہوں ۔
سب سے پہلےکچھ ہماری طرف سے حاضر خدمت ہے ۔

واہ رے محبوب تیرے نخرے
دل کرتا ہے بیچ کر تجھے
لے لوں عید کے لیے دو بکرے
 
دانت دیکھے کھال دیکھی، بال بھی دیکھے
رنگ بھی دیکھا، بالکل اپنے جیسا ایک بکرا
گھر پر دوست کے جو چھوڑ آئے اس بکرے کو
اپنے گھر جو دیکھا وہاں نہ پایا اپنا ایک بکرا​
 
bakra_thumb2.gif

رشک آئے ہے اس بکرے کی تقدیر پہ ہم کو
گو پہلے ہی ہم رشک کے مارے ہی نہیں ہیں
اے بکرے تیری کھال کے کتنے ہیں طلب گار
اتنے تو طلب گار وہ ہمارے بھی نہیں ہیں​
 
چشمہ گھڑی کی چاہ میں طلفی کی عید تھی
عہدِ شباب آیا تو صرف اُس کی دید تھی
بکرا کیا تو کھال کے خود مستحق بنے
بچپن کی عید وہ تھی ، یہ پچپن کی عید ہے​
 
عید ِ قرباں پر ہمیں قربانی دینا چاہیے
جیب کٹ جائے تو پھر یہ زخم سہنا چاہیے
مولوی صاحب سے ہم کو پوچھنا ہے یہ سوال
ہم کو بکرے کی جگہ کیا مرغ لینا چاہیے

 
اے مٹن، پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن
اے مرے پیارے مٹن
میرا فریج تیری کلیجی کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینا تیری دستی کا ہے محفوظ حصار
میرے محبوب مٹن مجھ کو اگر آئے ڈکار
"میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن"
اے مری پیارے مٹن
 

عرفان سعید

محفلین
عید پر چند تُک بندیاں
(عید پر وزن کی معافی کی درخواست کے ساتھ)

اس بار عید پہ قرباں گائے کرنی چاہی
مہنگی تھی اتنی بس کر ہی پائے مرغ و ماہی
 
اے مٹن، پیارے مٹن، پاک مٹن، پاک مٹن
اے مرے پیارے مٹن
میرا فریج تیری کلیجی کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینا تیری دستی کا ہے محفوظ حصار
میرے محبوب مٹن مجھ کو اگر آئے ڈکار
"میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن"
اے مری پیارے مٹن
یہ عرفان سعید بھائی کی نذر :p
 
Top