بسنت کے حوالے سے ایک نظم

زندگی پتنگ ہے
جس کو ہم بھی سانس کی
لمبی ڈور باندھ کر
دوش پر ہواؤں کے
روز و شب اڑاتے ہیں
ڈھیل دیتے جاتے ہیں
اور مسکراتے ہیں

اڑتے اڑتے ایک دن
ڈور ٹوٹ جاتی ہے
نیند سے جگاتی ہے
ہم پہ مسکراتی ہے

ہاں! یہی حقیقت ہے
زندگی کی قیمت ہے
جو ہمیں چکانی ہے
ٹوٹنے کی صورت میں


(احباب کی رائے کا انتظار رہے گا)
عمران شناور
 

الف عین

لائبریرین
بسنت کا تعلق پتنگوں سے؟ شاید پاکستان میں ہوتا ہو جہاں بسنت منایا جاتا ہے، شمالی ہند میں معلوم نہیں کہ کسی علاقے میں کس طرح منایا جاتا ہے۔ یہاں تو جنوری میں سنکرانتی یا تل سنکرانت میں پتنگیں اڑائی جاتی ہیں۔ (جنوبی ہند میں)
 
محترم الف عین جی!
لاہور (پاکستان) میں جشنِ بہاراں کے طور پر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں۔ حال ہی میں 14 مارچ کو بسنت منائی گئی۔
 
Top