بریڈ پکوڑے اور کٹلیٹس

ماہی احمد

لائبریرین
نکمی نہ ہوں تو بھتیجی۔ بنانے جیسا مشکل کام کر لیا اور ترکیب لکھتے وقت کنجوسی؟ :)
نہیں مسئلہ یہ ہے کہ میں حساب کتاب نہیں رکھتی نا، بس اندازے سے کام کرتی جاتی ہوں۔
4 آلو ہوں، دو پیاز ہوں فلانا فلانا مجھ سے نہیں ہوتا یہ
سادہ ترکیب چاہیئے ان چیزوں کے بغیر تو ناچیز حاضر ہے :)
ویسے مزے کے لگ رہے تھے :)
:D
 
155263-Oilyfoods-1375026795-871-640x480.JPG
aftari.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں مسئلہ یہ ہے کہ میں حساب کتاب نہیں رکھتی نا، بس اندازے سے کام کرتی جاتی ہوں۔
4 آلو ہوں، دو پیاز ہوں فلانا فلانا مجھ سے نہیں ہوتا یہ
سادہ ترکیب چاہیئے ان چیزوں کے بغیر تو ناچیز حاضر ہے :)

:D
نکمی نہ ہو تو بھتیجی۔ میں لکھ دیتا ہوں ترکیب (بھتیجی کی بیان کردہ ترکیب کے مطابق)
ہاں تو ناظرین، پہلے میں نے یہ ڈالا، پھر میں نے یہ ڈالا اور پھر اسے یوں تھوڑا سا گھمایا اور بھونا اور پتہ نہیں یہ کیا بن گیا۔ چلئے میں آپ کو دوسری ترکیب بتاتی ہوں
 

ماہی احمد

لائبریرین
نکمی نہ ہو تو بھتیجی۔ میں لکھ دیتا ہوں ترکیب (بھتیجی کی بیان کردہ ترکیب کے مطابق)
ہاں تو ناظرین، پہلے میں نے یہ ڈالا، پھر میں نے یہ ڈالا اور پھر اسے یوں تھوڑا سا گھمایا اور بھونا اور پتہ نہیں یہ کیا بن گیا۔ چلئے میں آپ کو دوسری ترکیب بتاتی ہوں
آپ نہیں سمجھے نا میرا مسئلہ۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ترکیب:
فلنگ کے لیئے:
آلو ابال کر میش کر لیں، اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، نمک، مرچ (میں نے کالی مرچ ڈالی تھی، آپ جو پسند کریں ڈالیں)، زیرہ (دو چُٹکی) کُٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کر لیں اور اچھی طرح سے ملا لیں۔
نوٹ: فلنگ میں سبزیاں، گوشت، ابلا ہوا انڈا، کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں، آپ کی مرضی۔
بیٹر کے لیئے:
ایک کپ بیسن میں باریک کٹی ہوئی پیاز، کُٹی ہوئی ہری مرچ، باریک کٹا ہوا دھنیا، تھوڑا سا نمک، زیرہ یا سونف جو بھی پسند ہو ڈالیں اور پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں، پیسٹ زیادہ پتلا نہ ہو ورنہ بریڈ پر لگے گا نہیں، زیادہ گاڑھا نہ ہو ورنہ بیسن کا ہی ذائقہ آ گا صرف۔
تیاری:
بریڈ کے دو سلائس لیں، نکمے پن کا ثبوت دیتے ہوئے اس کے کنارے مت کاٹیں، ایک پر فلنگ لگائیں، فلنگ لگاتے وقت کنجوسی سے کام مت لیں اور نہ ہی حاتم طائی کے ریکارڈ توڑیں۔ اب دوسرا سلائس اس پر رکھ کر ہلکا سا پریس کر دیں، اچھی طرح اطمینان کر لیں کہ بریڈ کھلنے نہ پائے :)
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں (چولہے پر) جب اچھی طرح گرم ہو جائے تو اپنی بلیک اینڈ وائٹ فلم سے باہر آ جائیں، احتیاط سے بریڈ کو بیٹر میں ڈبوئیں، دونوں جانب اچھی طرح سے بیٹر لگ جائے تو تل لیں، تلتے وقت آنچ درمیانی رکھیں۔ بریڈ سے زیادہ چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں ورنہ وہ ناراض وہ کر کُھل بھی سکتی ہے۔ جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں مرضی ہو تو کاٹ لیں ورنہ ایسے ہی کیچ اپ اور چٹنی کے ساتھ شام کی چائے میں پیش کریں۔

:whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew::whew:
 
مصالحہ والی چائے

اجزاء

پانی تین پیالی
چائے کی پتی دو چائے کے چمچ
نمک ایک چٹکی
کالی مرچ چند دانے یا ایک چٹکی پسی ہوئی
دار چینی ایک ڈنڈی
سونف ایک کھانے کا چمچ
الائچی چار عدد (توڑکر)
خشخاس ایک چائے کا چمچ
دودھ تین پیالی


ترکیب
ایک سوس پین میں پانی، چائے کی پتی اور تمام مصالحہ کر دو جوش آنےتک اُبالیں۔.
اس کے بعد دودھ ڈال کر اچھی طرح ابالیں چھان کر پیش کریں
 
Top