برطانیہ میں پاکستانی سیاسی شخصیت فرحان جونیجو بیوی سمیت گرفتار

جاسم محمد

محفلین
برطانیہ میں پاکستانی سیاسی شخصیت فرحان جونیجو بیوی سمیت گرفتار
3-8.jpg


برطانوی تحقیقاتی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کی ایک سابق سیاسی شخصیت فرحان جونیجو کو بیوی سمیت منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا، ملزمان 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم کے ذریعہ حصول سے متعلق مطمئن نہ کرسکے، ملزم پر پاکستان میں سرکاری خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

برطانیہ میں پاکستان کی ایک سابق سیاسی شخصیت کو اہلیہ سمیت حراست میں لیا گیا، 40 سالہ شوہر اور 30 سالہ اہلیہ پر پاکستان میں کرپشن کے الزامات ہیں، دونوں پر منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم برطانیہ لانے اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کا الزام ہے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ 8 ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی سے متعلق میاں بیوی سے تحقیقات کیں، پراپرٹی کہاں سے آئی؟، ملزمان کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں، زیرحراست ملزمان اپنا جائز ذریعہ آمدن بھی نہ بتاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور ایف آئی اے پاکستان نے مل کر منی لانڈرنگ پر کارروائی کی۔

نمائندہ سماء منصور مغیری کے مطابق برطانیہ میں گرفتار فرحان جونیجو کو حراست میں لیا گیا، ان پر 25 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ وہ پاکستان میں قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے میں بھی ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں فرحان جونیجو کی جائیداد ایف آئی اے کی تحویل میں ہے، فرحان جونیجو پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنماء امین فہیم کے قریبی ساتھی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اسکینڈل میں بھی ملوث ہیں، فرحان جونیجو کو ان کے والد کے قتل کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بھرتی کیا گیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت برطانیہ پاکستانیوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ فرحان جونیجو اور ان کی اہلیہ کو فورا رہا کیا جائے۔ جیالوں اور لیگیوں کا متوقع بیان۔
 

جاسم محمد

محفلین
ملزمان 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم کے ذریعہ حصول سے متعلق مطمئن نہ کرسکے، ملزم پر پاکستان میں سرکاری خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
اچھا مزے کی بات ہے چوری کرنی ہی ہے تو تھوڑی بہت کر لیں۔ لاکھوں پاؤنڈ سے کم چوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
Top