برطانوی حکومت نے آسیہ کو پناہ دینے کی درخواست مسترد کر دی

زیرک

محفلین
برطانوی حکومت نے آسیہ کو پناہ دینے کی درخواست مسترد کر دی
آسیہ کی رہائی کے بعد ہونے والوں مظاہروں، احتجاج اور مقدمے کی حساس نوعیت کو بنیاد بنا کر کچھ دن قبل آسیہ کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ کی وزیر اعظم سے اہلیہ کو تحفظ دینے کی اپیل کی تھی۔ آج کی تازہ خبر یہ ہے کہ برطانوی حکومت نے آسیہ کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی پناہ کی اپیل/درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے برطانیہ میں مقیم ایک ملین سے زائد مسلمان کمیونٹی کی طرف سے شدید ردعمل اور بد امنی کا خدشہ ہے، اس لیے اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے برطانیہ میں مقیم ایک ملین سے زائد مسلمان کمیونٹی کی طرف سے شدید ردعمل اور بد امنی کا خدشہ ہے
ماشاءاللہ۔ اپنے مسلمان بہن بھائیوں نے برطانیہ جیسے مہذب مغربی ملک کو بھی اسلامی بنا دیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
'مہذب مغربی ملک'کو 'اسلامی' بنانے سے آپ کی کیامراد ہے؟
یعنی جو خوف ، ڈر اور خطرہ آسیہ بی بی اور ریاست پاکستان کو ہے۔ ہو بہو وہی برطانیہ جیسے مہذب، مغربی ملک میں بھی پھیل چکا ہے۔ وہ قانوناً اجازت کے باوجود آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ نہیں دے سکتے۔ کیونکہ ان کے اپنے ملک میں اب پاکستان جیسے مسلمان بستے ہیں۔
 
Top