برصغیری قرآنی علامات کے بارے میں معلومات درکار ہیں unicode.org کیلئے!؟

arifkarim

معطل
محفل کے تمام صارفین سے درخواست ہے کہ مجھے برصغیری قرآنی علامات کے بارے میں معلومات چاہئیں۔ یعنی انکا نام اور وہ کہاں استعمال ہوتی ہیں۔ مندرجہ ذیل سنیپ سلیم اور نور قرآن فانٹ کا ہے۔ ان علامات کے نام اور ان کے استعمال اگر کوئی صاحب علم و بصیرت بتا دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ دراصل میں unicode.org والوں سے رابطہ میں ہوں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ نئی علامات ان کے اگلے ورژن 5,1 میں شامل کی جائیں جو کہ جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ اس لئے یہ کام جلد از جلد ہونا چاہئے۔ ان علامات کے علاوہ بھی اگر کوئی علامت مثلاً سجدہ وغیرہ کسی قرآن میں ہو تو اسکا سنیپ، نام اور فنکشن یہیں پوسٹ کر دیں تا یونیکوڈ والوں کو مطلع کیا جائے۔ بعد میں یہ نہ ہو کہ کوئی علامت رہ جائے اور پھر ہمیں اگلے ورژن کا انتظار کرنا پڑے!

عارف کریم

a48.gif
 
علوی امجد

محفلین
ماشاء اللہ عارف بھائی!

اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ بڑی ہمت کررہے ہیں۔ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہم اتنے بڑے مسئلے کو آج تک نظر انداز کرتے رہے ھیں۔ حالانکہ ان علامات اور الفاظ کو بہت پہلے یونی کوڈ میں شامل ہوجانا چاہیئے تھا۔

میرے ذھن میں جو بھی علامات تھیں وہ آپ نے نور قرآن فانٹ کے حوالے سے آپ نے لکھ دیئے ھیں۔ ایک "لا" "5" اور "6" والی علامت بھی اس میں شامل کرلیں۔

باقی میں قرآن پاک دیکھ لیتا ہوں۔ مزید بھی کوئی علامت رہ گئی ھو تو مطلع کردوں گا۔
 
شکریہ علوی بھائی! آُپ مختلف قرآنی نمونہ جات دیکھ کر یہاں‌تفصیل سے انکے بارے میں لکھیں۔ ۔ ۔
۵ لا اور ۶ ۵ لا تو صرف کمبینیشنز ہیں، خود مختار علامات نہیں۔ ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
اس پر مجھے یاد آیا کہ پوچھوں کہ 06de جسے رب الحذب کہتے ہیں، اصل میں کیا علامت ہے، کوئی بتا سکتا ہے؟ کیا یہ قرآن میں شامل ہے؟
باقی بہت سے کیریکٹرس تو یہاں کمپوزٹ ہیں جو دو کیریکٹرس کو ملا کر بنائے جا سکتے ہیں، بس فانٹ میں یہ نظم رکھنا ہوگا کہ مثلآ اوپر م کے ہی ط لگے۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ تمام پہلے سے یونی کوڈ میں موجود ہیں میں یونی کوڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے ساتھ مراسلت کرتا رہا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
یہ تمام پہلے سے یونی کوڈ میں موجود ہیں میں یونی کوڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے ساتھ مراسلت کرتا رہا ہوں۔

محسن صاحب! میں جانتا ہوں کہ آپ کا ادارہ یونیکود کے ساتھ منسلک ہے۔ مگر آپ اگر بغور دیکھئے تو تمام علامات مثلا ق اور ز اور ص وغیرہ یونیکوڈ میں موجود نہیں۔ اگر ہوتیں تو پاک ڈیٹا والے اسکے لئے Private Use Area کا استعمال کیوں کرتے۔ اگر آپ اس مسئلہ کو سیدھا یونیکوڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو مطلاء کر سکتے ہیں تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ ۔ ۔
 
arifkarim

معطل
یونیکوڈ والوں کا جواب!

یونیکوڈ والوں کا جواب آگیا ہے: انہوں نے یونیکوڈ کے اگلے ورژن 5،1 میں ان علامات میں سے اکثر شامل کر دیں ہیں۔ اور بعض علامات ان کے مطابق اچھی کینڈیڈیٹ نہیں ہیں یونیکوڈ سٹینڈرڈ کے لئے (پتہ نہیں کیوں؟) ہوسکتا ہے اگلے ورژن میں یہ بھی شامل کر دی جائیں۔ فی الوقت ہمیں ان علامات کیلئے دوسری عربی یونیکوڈ ویلیوذ ہی استعمال کرنی پڑیں گی، جو کہ یونیکوڈ سٹینڈرڈ کے خلاف ہے۔ ۔ ۔ پر ہم بیچارے اب کر بھی کیا سکتے ہیں۔ اگلے نور قرآن کے ورژن میں ہمیں یہی کرنا پڑا ہے!

مقتدرہ قومی زبان، یونیوکوڈ کونسرٹیوم کا ممبر ہے۔ اور وہی اس سلسلہ میں مزید پیش رفت کر سکتے ہیں۔ نا جانے کیوں یہ کام پہلا نہ ہوا؟! محسن حجازی صاحب اس بارے میں ہمیں بتائیں۔ ۔ ۔
 
محسن حجازی

محفلین
عارف میرے ادارے کا یونی کوڈ سے کوئی تعلق نہیں، میں ایک یورپین سافٹ وئیر کمپنی میں ہوتا ہوں تاہم اگر ضرورت پڑے تو بات کی جا سکتی ہے۔
دوسرا یہ کہ ق، ص موجود ہیں کوڈ نمبر 6D7 اور 6D6 پر بالترتیب۔
اس چارٹ میں دیکھئے۔
http://www.unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf
انہیں صلے اور قلے کے طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے اور ان کی دوسری مختصر شکل ق اور ص کے طور پر لکھی جاتی ہے اور یہ فونٹ بنانے والے پر چھوڑا گیا ہے کہ وہ انہیں کس حالت میں رکھتا ہے۔ یاد رکھیں، یونی کوڈ حرف کی شکل پر بحث نہیں کرتا، یہ اس کے معنوی پہلو یہ Semantics سے معاملہ کرتا ہے۔ اس کی تفصیلات کے لیے کتاب Unicode 5.0 طبع شدہ از Addision and Wesley کے پہلے دو ابواب کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ شاید یہ انٹرنیٹ پر یونی کوڈ کی سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ جو آپ نے کہا عارف کہ Candidate نہیں ہیں، وہ یہی بات ہے کہ حرف کی صرف شکل مختلف ہوتو یونی کوڈ اسے رجسٹر نہیں کرتا ااور حرف رجسٹر کروانے کے لیے دو سے تین سال لگ جاتے ہیں جس میں خوب اس بات کی تحقیق کی جاتی ہے کہ حرف واقعی شامل کیا جائے یا نہیں۔ میں نے اس معاملے پر بہت کام کیا ہے اور یونی کوڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے کافی بحث مباحثہ بھی رہا ہے۔ اب دیکھیں کہ صلے اور قلے کی مختصر شکل ق اور ص ہے جبکہ دونوں کا مقصد ایک ہے۔ پس اب اگر آپ ق اور ص کو درج کروانا چاہیں تو یہ نہیں کیئے جائیں گے کیوں کہ Sementics میں ایک ہیں۔
 
چلیں ہم نور قرآن فانٹ میں صلے کو ص اور قلے کو ق میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر وقفہ، سکتہ، قف اور ز وغیرہ کا مسئلہ تو رہے گا! آپ اگر یونیکوڈ والوں سے اس بارے میں بات کر سکتے ہیں تو بہت اچھا ہوگا۔ ۔ ۔ دیکھتے ہیں وہ کیا جواب دیتے ہیں
 
arifkarim

معطل
a49.gif

محسن حجازی صاحب! یہ تحریر مجھے ایک قرآن کے آخر سے ملی ہے، جس میں علامات کو درست پڑھنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ یہاں صلے اور ص دو مختلف علامات ہیں، البتہ قلے کو ق کے طور پر شائد استعمال کیا جاسکے۔ پس ثابت ہوا کہ صلے، ص کی Sementics نہیں ہے۔ اور یونیکوڈ والوں کو اسے شامل کرنا پڑے گا۔

اگر ان کے علاوہ بھی کوئی علامات کسی قرآن میں ہوں تو انکو سکین کر کے یہیں پوسٹ کر دیں۔ ۔ ۔۔
 
Top