برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
گو کہ امتحانات کے باعث شاعری سے تائب ہوں،لیکن بیٹھے بیٹھے کچھ قافیہ بندی سی کی ہے۔احباب کی خدمت میں پیش ہے۔
محترم الف عین سے خصوصی معذرت کہ ایک بار پھر سے "بیٹھے بٹھائے شعر" ارسال کر رہا ہوں۔
محفلین سے امتحانات کے حوالے سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

آ کریں گزرے سال کی باتیں
غم کی، حزن و ملال کی باتیں
سر گرانیِ حسن کے قصے
عشقِ آشفتہ حال کی باتیں
قید ہو کر قفس میں دو بلبل
کرتے رہتے تھے جال کی باتیں
رفعتوں والے تو بھی سن لے ذرا
میرے ہر پل زوال کی باتیں
جا کوئی اور کام کر عاطف
چھوڑ ہجر و وصال کی باتیں
 
فاخر رضا

خدا آپ کو ہر امتحان میں کامیاب کرے اور دنیا و آخرت میں سرخرو کرے. جیتے رہیں. امتحان کو سر سوار نہیں کیا اچھا کیا. جب دل چاہے شعر لکھو. ماشاءاللہ
 
عاطف ملک

محفلین
درست تو ہے غزل۔ لیکن صاف گوئی معاف، کوئی خاص بات بھی نہیں۔
سر!
آپ سے پیشگی معذرت اسی لیے کی تھی کہ یہ اشعار عادتاً لکھے ہیں اور بطورِ مشق لکھے ہیں۔
انشا اللہ وقت ملتے ہی ازالہ کرنے کی سعی کروں گا۔
اللہ آپ کو صحت و عافیت میں رکھے۔
 
Top