برائے اصلاح

موسم

آؤبچو تم کو بتائیں
سال میں کتنے موسم آئیں

چار ہیں موسم ایک برس میں
اور جڑے ہیں یہ آپس میں

ایک کے پیچھے دوجا آئے
اپنی ذمہ داری نبھائے

پہلے بہار آئے پھر گرما
بعد خزاں کے آئے سرما

فصل گل آئے پھول کھلانے
پنچھی آئیں گیت سنانے

موسم گرما جب آتا ہے
میٹھے میٹھے پھل لاتا ہے

رت پت جھڑ کی جب آتی ہے
ہر سو زردی چھا جاتی ہے

دیکھو جاڑا آیا پھر سے
برف اترے ، بارش برسے

رنگ برنگے پیارے موسم
رب نے بنائے سارے موسم
 
الف عین

لائبریرین
بچوں کے لئے نظم میں تو عروضی غلطیاں چلتی ہیں۔ پھر بھی
دیکھو جاڑا آیا پھر سے
برف اترے ، بارش برسے
قافیہ گڑبڑ ہو گیا ہے۔ پھ اور ب کی حرکات مختلف ہیں۔ اور دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے۔ 'اور' شاید لکھنے میں چھوٹ گیا ہے۔
مفہوم کے لحاظ سے جاڑوں میں بارش کوئی کلیہ تو نہیں۔ بارش کا اپنا موسم ہوتا ہے ہند و پاک میں، بہار اور خزاں بطور موسم تو یہاں نہیں ہوتے
 
بہت بہت شکریہ بہت نوازش
جی اس شعر میں ایک آواز کم تھی میں نے تبدیلی کر دی ہے۔دو اشعار اور بھی تبدیل کیے ہیں وہ بھی دیکھ لیں۔

جاڑے کا موسم جب آئے
باد صبا صرصر ہو جائے

فصل گل کی بات نرالی
پھول کھلائے ڈالی ڈالی

گرما لائے تحفہ پھلوں کا
انگور، آڑو اور آموں کا

ہمارے ہاں کشمیر میں تو چار ہوتے ہیں۔
ویسے بچوں کوا گر بتائیں گے تو چار موسم ہی تو بتائیں گے۔بہار،گرما، خزاں، سرما

کیا ایسا ہی ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
تعجب ہے، یہاں تو بچوں کو تین ہی پڑھائے جاتے ہیں، گرمی سردی اور برسات۔
برسات کا موسم سرد علاقوں میں نہیں مانا جاتا، اس لئے مغربی ممالک میں ہریالی کا زمانہ بہار اور پتے پیلے پڑ جانے اور گر جانے کا زمانہ خزاں کہا جاتا ہے۔ مجھے نہیں علم تھا کہ بر صغیر کے ہمالیائی علاقوں میں بھی یہی مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ ہمالیہ کے جنوب میں ہند و پاک میں تو بارش باقاعدہ ایک موسم ہوتا ہے جب مانسون کی وجہ سے بارش ہوتی ہے!
آڑو تو یہاں ہوتے نہیں، اور انگور یہاں جنوری سے مارچ تک آتے ہیں جو جاڑوں کا موسم ہے! آم البتہ گرمی کے اختتام پر شروع ہوتے ہیں۔
نئے اشعار درست ہیں
 
بہت بہت شکریہ
بہت بہت نوازش
جزاک اللہ!
جی آپ کی بات درست ہے برسات بھی الگ سے موسم ہے۔
لیکن عام طور پر ہم نے جو موسم کتابوں میں پڑھے ہیں یا جو گوگل ہمیں بتاتا ہے وہ یہی چار ہیں۔
انگور ہمارے ہاں تو خزاں سےپہلے آتے ہیں
آڑو کی تو یہاں بہتات ہے بلکہ ہمارے اپنے گھر میں بھی ہیں۔
آم تو خاص تحفہ ہے گرمیںوں کا۔
اب تو کچھ پھل یہاں سارا سال ہی آتے سیب وغیرہ۔

بہت بہت شکریہ بہت نوازش
 
Top