برائے اصلاح

میرے اشعار پہ تنقید اصلاح اور مشوروں سے نوازیں


  • Total voters
    1
الف عین اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کی اپیل
----------------------------------
مجھے ہے بہت ہی محبّت نبی سے
خدا کی ملی ہے عبادت نبی سے
جہاں میں کہیں بھی جہاں بھی رہو تم
رکھو تم مگر بس عقیدت نبی سے
نبی سے محبّت وفا کی نشانی
ملی ہے ہمیں یہ مسرّت نبی سے
تمہارا مداوا خدا ہی کرے گا
ملی ہے یہی تو نصیحت نبی سے
وہی بس خدا ہے اُسی کی عبادت
ملی ہے ہمیں یہ ہدایت نبی سے
جو ارشد تمہیں ہے محبّت نبی سے
ملے گی تمہیں بھی شفاعت نبی سے
 
Top