برائے اصلاح کچھ اشعار

الف عین

لائبریرین
اگر صرف پہلا مصرع تبدیل کرنا ہو تو ’لوگو‘ کے لفظ کو ہٹا کر یوں بھی کیا جا سکتا ہے
تعلق ہی دنیا سے میں توڑ ڈالوں!!
 
نور وجدان

لائبریرین
اعلیٰ ۔۔۔ابھی تبدیل کیے دیتی ہوں
ا

اسے میرے احساس ہی سے ہے نفرت
بجھا چاہتا ہے چراغِ محبت

بھروسہ کسی پر بھی ہوتا نہیں ہے
قرابت سے ہونے لگی ہے جو وحشت

ہر اِک بات پر دین کا ہے حوالہ۔۔!!
محبت ہے یہ دین کی، یا سیاست۔۔؟

تعلق ہی دنیا سے میں توڑ ڈالوں!!
مِلے ہے ہر اِک بات پر جو اذیّت

مداوا غمِ دل کا ہو نورؔ کیسے
کہ زخموں سے ہونے لگی ہے محبت
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
اعلیٰ ۔۔۔ابھی تبدیل کیے دیتی ہوں
ا

اسے میرے احساس ہی سے ہے نفرت
بجھا چاہتا ہے چراغِ محبت

بھروسہ کسی پر بھی ہوتا نہیں ہے
قرابت سے ہونے لگی ہے جو وحشت

ہر اِک بات پر دین کا ہے حوالہ۔۔!!
محبت ہے یہ دین کی، یا سیاست۔۔؟

تعلق ہی دنیا سے میں توڑ ڈالوں!!
مِلے ہے ہر اِک بات پر جو اذیّت

مداوا غمِ دل کا ہو نورؔ کیسے
کہ زخموں سے ہونے لگی ہے محبت
زبردست یہاں تو پہلے اساتذہ تصحیح کر چکے ۔۔۔۔:)
بہت خوب غزل ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
زبردست یہاں تو پہلے اساتذہ تصحیح کر چکے ۔۔۔۔:)
بہت خوب غزل ہے
اساتذہ کا ہی کمال ہے کہ اک دو شعر کہ دئے۔۔۔۔۔ !
مجھے اپنی یہ غزل پسند ہے اس وجہ سے کہ اس کو میں نے 15 منٹ میں لکھا اور زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی ۔۔۔ باقی ہر جگہ تو خوب محنت ہوئی ہے
 
متلاشی

محفلین
اساتذہ کا ہی کمال ہے کہ اک دو شعر کہ دئے۔۔۔۔۔ !
مجھے اپنی یہ غزل پسند ہے اس وجہ سے کہ اس کو میں نے 15 منٹ میں لکھا اور زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی ۔۔۔ باقی ہر جگہ تو خوب محنت ہوئی ہے
واؤ آپ تو زود گو ہیں ۔۔۔۔۔ فی البدیہہ ہی اتنی اچھی غزل کہہ دی آپ نے ورنہ ہمارا حال تو وہی ہے اب تک جو ہم نے اپنی تحریر شاعری اور ہم میں لکھا تھا ۔۔۔۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
واؤ آپ تو زود گو ہیں ۔۔۔۔۔ فی البدیہہ ہی اتنی اچھی غزل کہہ دی آپ نے ورنہ ہمارا حال تو وہی ہے اب تک جو ہم نے اپنی تحریر شاعری اور ہم میں لکھا تھا ۔۔۔۔ :)
شرمندہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی آپ نے ۔۔۔۔
اپنی شاعری دیکھیں اور مجھے بات کریں ۔۔
میں ایک بے ہنر ۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے بہنا میں نے جو محسوس کیا وہی بیان کیا ہے اس میں کچھ تصنع سے کام نہیں لیا
بھیا ۔۔ایک تو آپ نمیدہ ہو کر مراسلہ نمناک کر دیتے ۔۔اس نمناکی میں اب ماننا ہی پڑے گا۔اور آپ کی نیت یا کہنے پر شک ذرا بھر بھی نہیں ہے ۔۔سلامت رہیں
 
Top