برائے اصلاح: غم ہوں جتنے، سہار لیتا ہوں

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
دیگر اساتذہ کرام اور احباب
یہ ڈیڑھ سال پرانی غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں

غم ہوں جتنے ، سہار لیتا ہوں
وقت مشکل، گذار لیتا ہوں

جب مرے بس میں کچھ نہیں رہتا
تب خدا کو پکار لیتا ہوں

اس غریبی میں اس کو پانے کی
دل کی خواہش کو مار لیتا ہوں

کوئی شکوہ کیے بنا، اس کے
سہہ میں سینے پہ وار لیتا ہوں

ہجر کے زہر میں بُجھے خنجر
روز دل میں اتار لیتا ہوں

لا کر آنکھوں میں اک حسیں صورت
اپنی یادیں سنوار لیتا ہوں

پھول ہیں کچھ دیئے ہوئے اس کے
یا
پھول رکھے ہیں کچھ ، کتابوں میں
اُن سے لُطفِ بہار لیتا ہوں

کُچھ تو ایسا ہے، اُس کی جو مقبول
سُن مَیں باتیں ہزار لیتا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
وار لیتا ہوں اور مقطع کا ہزارلیتا ہوں محض قافیہ بندی ہے، ان دونوں اشعار کے علاوہ بقیہ اشعار درست ہیں
 
مقبول

محفلین
وار لیتا ہوں اور مقطع کا ہزارلیتا ہوں محض قافیہ بندی ہے، ان دونوں اشعار کے علاوہ بقیہ اشعار درست ہیں
سر الف عین ، بہت شُکریہ
وار اور ہزار والے اشعار نکال دیئے ہیں ۔
اس شعر کے مصرعہ اوّل کے لیے کون سا متبادل بہتر ہوگا
پھول ہیں کچھ دیئے ہوئے اس کے
یا
پھول رکھے ہیں کچھ ، کتابوں میں
اُن سے لُطفِ بہار لیتا ہوں

نیا شعر اور مقطع بھی دیکھ لیجیئے

میں وُہ گاہک ہوں جو کہ تاجر سے
صرف خوشیاں اُدھار لیتا ہوں

اک محبت کی یاد میں مقبول
یا
اپنی قسمت کا سوچ کر مقبول
یا
اپنی بے چارگی پہ میں مقبول
رُو کبھی زار زار لیتا ہوں

زیادہ متبادل پیش کرنے پر معذرت چاہتا ہوں ۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا بہتر ہو سکتا ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
پھول رکھے ہیں کچھ کتابوں میں
بہتر ہے
ادھار لیتا ہوں والا شعر بھی درست ہے
لینا کے ساتھ قافیہ میں کوئی ایسا ہی لفظ ہو جو راست لیا جا سکے، دوچار میل دور سے لانا نہ پڑے تو بہتر ہوتا ہے۔ اس لیے 'زار لینا' پسند نہین آیا، جس طرح ہزار لیتا ہوں کو پسند نہیں کیا تھا! لطفِ بہار لینا اس لئے درست ہے کہ لطف بہار کو مرکب واحد لفظ لیا جا سکتا ہے
 
سر الف عین ، بہت شکریہ
اب دیکھیے
غم وُہ دیتے ہیں مفت میں مقبول
ہنسی میں مستعار لیتا ہوں
یا
غم بھی اپنے مرے نہیں مقبول
ہنسی بھی مستعار لیتا ہوں
 
Top