برائے اصلاح : ایک طرف (۲/٣)

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔

§§§§§§§§§§

حور ، پری ، مہر و مہ و انجم ، شیریں ، لیلیٰ ایک طرف
سب کے جلوے ایک طرف ہیں ، اُس کا جلوہ ایک طرف

اُس سے جب بھی مِلنا ہو ، اک تحفہ لے کر جاتا ہوں
سب سے مِلنا ایک طرف ہے ، اُس سے مِلنا ایک طرف

کچھ بھی چھَپے اُس کے بارے میں رکھتا ہوں اک فائل میں
سب کے چرچے ایک طرف ہیں ، اُس کا چرچا ایک طرف

باغوں میں نئیں ، اُس کے گھر جاتا ہوں بہار آتے ہی مَیں
پھول کا کھِلنا ایک طرف ہے ، اُس کا کھِلنا ایک طرف

یہی بہت ہے خود سے اپنے ہاتھ کا وہ کچھ لے آئے
اُس کا بنایا کھانا ہو تو ، پھیکا تیکھا ایک طرف !

میں نئیں منتا ہفتوں تک ، وہ منٹوں میں من جاتا ہے
میرا غصّہ ایک طرف ہے ، اُس کا غصّہ ایک طرف

مجھے پتا ہے کپڑے ، زیور ، میکپ کا ہے شوق اُسے
اسی لیے تو رکھتا ہوں میں اُس کا خرچہ ایک طرف

یوں تو سارے موسم اُس کی یاد دلاتے ہیں لیکن
باقی موسم اپنی جگہ ، ساون کا مہینہ ایک طرف

بکاؤلی کا قصہ ہو کہ الف لیلیٰ ، میرے نزدیک
سارے فسانے ایک طرف ہیں ، اُس کا فسانہ ایک طرف

کس کی طرف دیکھوں گا مَیں ؟ وہ سوچ رہا ہےاب اشرف !
چاند کا مُکھڑا ایک طرف ہے ، اُس کا مُکھڑا ایک طرف
 
الف عین

لائبریرین
پھیکا تیکھا... ہمارے ہاں تو یہ محاورہ نہیں ، تمہارے یہاں بولا جاتا ہو تو درست ہے۔ ہم پھیکا سیٹھا کہتے ہیں
بکاؤلی کا قصہ ہو کہ الف لیلیٰ ، میرے نزدیک
سارے فسانے ایک طرف ہیں ، اُس کا فسانہ ایک طرف
پہلا مصرع رواں نہیں، کچھ بہتر سوچو
کس کی طرف دیکھوں گا مَیں ؟ وہ سوچ رہا ہےاب اشرف !
چاند کا مُکھڑا ایک طرف ہے ، اُس کا مُکھڑا ایک طرف
دونوں مصرعوں میں مکھڑا کی ضرورت نہیں،
باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
 
اشرف علی

محفلین
ہم پھیکا سیٹھا کہتے ہیں
یہی کر دیتا ہوں سر
بہت شکریہ

یہی بہت ہے خود سے اپنے ہاتھ کا وہ کچھ لے آئے
اُس کا بنایا کھانا ہو تو ، پھیکا سیٹھا ایک طرف !

پہلا مصرع رواں نہیں، کچھ بہتر سوچو
کوئی قصہ کتنا ہی اچھا ہو مگر میرے نزدیک
سارے فسانے ایک طرف ہیں ، اُس کا فسانہ ایک طرف

دونوں مصرعوں میں مکھڑا کی ضرورت نہیں،
الف عین سر اب ؟

کس کی طرف دیکھوں گا مَیں ؟ وہ سوچ رہا ہےاب اشرف !
روئے قمر آج ایک طرف ہے ، اُس کا مُکھڑا ایک طرف

باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
اصلاح و رہنمائی کے لیے تہہِ دل سے شکر گزار ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اشرف علی

محفلین

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§§(٣/۲)

حور ، پری ، مہر و مہ و انجم ، شیریں ، لیلیٰ ایک طرف
سب کے جلوے ایک طرف ہیں ، اُس کا جلوہ ایک طرف

باغوں میں نئیں ، اُس کے گھر جاتا ہوں بہار آتے ہی مَیں
پھول کا کھِلنا ایک طرف ہے ، اُس کا کھِلنا ایک طرف

یہی بہت ہے خود سے اپنے ہاتھ کا وہ کچھ لے آئے
اُس کا بنایا کھانا ہو تو ، پھیکا سیٹھا ایک طرف !

اُس سے جب بھی مِلنا ہو ، اک تحفہ لے کر جاتا ہوں
سب سے مِلنا ایک طرف ہے ، اُس سے مِلنا ایک طرف

میں نئیں منتا ہفتوں تک ، وہ منٹوں میں من جاتا ہے
میرا غصّہ ایک طرف ہے ، اُس کا غصّہ ایک طرف

مجھے پتا ہے کپڑے ، زیور ، میکپ کا ہے شوق اُسے
اسی لیے تو رکھتا ہوں میں اُس کا خرچہ ایک طرف

کچھ بھی چھَپےاُس کے بارے میں رکھتا ہوں اک فائل میں
سب کے چرچے ایک طرف ہیں ، اُس کا چرچا ایک طرف

یوں تو سارے موسم اُس کی یاد دلاتے ہیں لیکن
باقی موسم اپنی جگہ ، ساون کا مہینہ ایک طرف

کوئی قصہ کتنا ہی اچھا ہو مگر میرے نزدیک
سارے فسانے ایک طرف ہیں ، اُس کا فسانہ ایک طرف

کس کی طرف دیکھوں گا مَیں ؟ وہ سوچ رہا ہے اب اشرف !
چاند کا چہرہ ایک طرف ہے ، اُس کا مُکھڑا ایک طرف
 
Top