برائے اصلاح: آگ ہوتی ہے جہاں پر بھی دھواں ہوتا ہے

الف عین

لائبریرین
وصل چھپتا ہے نہ محتاجِ بیاں ہوتا ہے
یہ تو انگ انگ سے عاشق کے عیاں ہوتا ہے
ایطا ہو گیا نا! سارے قوافی پھر 'یاں' پر ختم ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ انگ انگ اچھا نہیں لگ رہا باقی فارسی ترکیبوں کے درمیان اس کی جگہ ہر عضو کہا جا سکتا ہے
دوسرے شعر کے دونوں متبادل ٹھیک ہیں
 
الف عین

لائبریرین
اس کا جواب تو میں نے دیا تھا، کہاں غائب ہو گیا؟
مطلع میں ایطا کا سقم ہے
دوسرا شعر درست ہے دونوں متبادلات کے ساتھ
 
مقبول

محفلین
اس کا جواب تو میں نے دیا تھا، کہاں غائب ہو گیا؟
مطلع میں ایطا کا سقم ہے
دوسرا شعر درست ہے دونوں متبادلات کے ساتھ
سر الف عین ، شُکریہ
معذرت چاہتا ہوں ، گھر شفٹ کرنے کے بکھیڑوں میں الجھا ہوا ہوں ۔ میرا ایطا کی طرف دھیان ہی نہیں گیا ۔ یاد دہانی کے لیے ممنون ہوں ۔ مطلع درست کر کے حاضر ہوتا ہوں
 
مقبول

محفلین
ایطا ہو گیا نا! سارے قوافی پھر 'یاں' پر ختم ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ انگ انگ اچھا نہیں لگ رہا باقی فارسی ترکیبوں کے درمیان اس کی جگہ ہر عضو کہا جا سکتا ہے
دوسرے شعر کے دونوں متبادل ٹھیک ہیں
سر الف عین ، بہت مہربانی
مطلع پھر ہیشِ خدمت ہے

کون کہتا ہے یہ محتاجِ زباں ہوتا ہے
یا
یہ قلم کا نہ ہی محتاجِ زباں ہوتا ہے

وصل عشاق کے چہروں سے بیاں ہوتا ہے
یا
وصل عشاق کے چہروں سے عیاں ہوتا ہے
 
Top