برائوزر میں فونٹ ظاہر کرنا

فراز

محفلین
اردو ویب ڈیو یلپمنٹ کے ماہرین السلام علیکم
جناب برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ میں نے ایک ویب پیج بنایا ہے اردو یونی کوڈ میں اردو کی تمام سائٹس میرے برائوزر پر صحیح فونٹ ڈسپلے کر رہی ہین لیکن جو پیج میں نے بنایا ہے اس میں کچھ حروف کی جگہ ڈبے نظر آ رہے ہیں اور الفاظ بھی جڑے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں کوئی صاحب اس پر روژنی ڈالیں گے
فقط والسلام
فراز صدیقی
چکلالہ کینٹ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فراز، اردو ویب پیج بنانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اردو صحیح طور پر ظاہر کرنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ ایک طریقہ طور html کا font اٹریبیوٹ‌استعمال کرنا ہے جبکہ بہتر یہ ہے کہ سٹائل شیٹ‌ کا استعمال کیا جائے۔ اگر تم اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ‌ استعمال کرتے ہو تو اس میں لکھے ہوئے ٹیکسٹ‌ کو بطور html کے بھی سیو کیا جا سکتا ہے۔ اس html کو ایڈیٹر میں لوڈ کرکے دیکھو گے تو بھی تمہیں کچھ اندازہ ہو جائے گا کہ font ٹیگ کس طرح استعمال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ذیل کے روابط پر بھی مفید معلومات موجود ہیں:

Browsers and Fonts that work for Arabic
HTML lang and dir attributes
Authoring HTML for Middle Eastern Content
Justifying Arabic Text
A better way for language-based styles
 

فراز

محفلین
فونٹ

نبیل صاحب میں ایک ایڈیٹر ہے اردو ایڈیٹر اس پر ردو لکھ کر اسے ڈریم ویور میں پیسٹ کر دیتا ہوں اور بس اب میرے خیال میں فونٹ کا ڈسپلے سیٹ کرنا پڑے گا ٹہوما یا ایریل یا ٹائمس نیورومن کرنے سے شاید ڈبے ختم ہو جائیں یا پھر بی بی سی کی سائٹ میں جو فونٹ فیس استعمال کیا گیا ہے اسے استعمال کر لوں گا کیونکہ میں‌نے ایک ایمیل ایڈیٹر بنایا تھا اردو کا اس میں یہی مسئلہ ہو رہا تھا یاہو کے علاوہ تمام ایمیل سرورز پر انکوڈنگ تبدیل (یوٹی ایف - 8)کرنے کے بعد ایمیل صحیح ڈسپلے ہو رہی تھی لیکن یاہو میں گاربیج نظر آ رہا تھا کسی طرح بھی اردو نہیں ڈسپلے ہو رہی تھی تو مین نے جو یاہو کی فونٹ اسکیم تھی اسے بھی اپنے اسٹائل شیٹ میں شامل کر لیا تھا تو اردو صحیح ڈسپلے ہو گئی تھی ۔۔۔ جناب بہت بہت شکریہ مجھے اتنے اچھے آرٹیکل بھیجنے کا ۔۔۔۔
والسلام
فراز صدیقی
 
Top