بذریعہ انٹر نیٹ پیسے کمانا

مفت خور

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم
آجکل (بلکہ کافی عرصہ سے) ایک لنک ہر جگہ دیکھنے کو ملتا ہے جو کہ آن لائن ڈالر کمانے کے متعلق ہوتا ہے۔
کیا اس میں کوئی حقیقت ہے یا نہیں،
 

ندیم عامر

محفلین
اس کا جواب کسی نے تحریر نہیں کیا جواب ہے اس لنک کا تو پتا نہیں لیکن گو گل ایڈیسنسن سے کما ے جا سکتے ہیں ڈالرز
 
مہربانی ہو گی اگر وضاحت فرما دیں کہ تھوڑے آسان اور فطری طریقے کونسے ہو سکتے ہیں جن سے معقول رقم کمائی جا سکے۔
 

فخرنوید

محفلین
آن لائن کام کر کے روپے یا ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔ لیکن آپ کے پاس آن لائن کام کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی ہنر ضرور ہونا چاہیے۔
 

غفران محسن

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم
آجکل (بلکہ کافی عرصہ سے) ایک لنک ہر جگہ دیکھنے کو ملتا ہے جو کہ آن لائن ڈالر کمانے کے متعلق ہوتا ہے۔
کیا اس میں کوئی حقیقت ہے یا نہیں،
میرے بیچارے ایک کزن نے آن لائن ڈالر کمانا شروع کئے تھے۔ بیچارا دن رات فارم فلنگ کرتا رہا جب اس نے اسائنمنٹ سبمنٹ کرائی تو فرنچائز والوں نے ریجیکٹ کر دی ۔ بڑی مشکل سے اس نے اپنے جمع شدہ پیسے پورے کر کے ان سے جان چھڑائی۔
 

فخرنوید

محفلین
یہ جو رجسٹریشن فیس والوں کے چکر میں پھنستے ہیں۔ ان کے ساتھ دھوکہ ہی ہوتا ہے۔ میں ایک آن لائن سائیٹ پر کام کر رہا ہوں۔ جس پر اللہ کا کرم سے اچھی آمدنی ہے۔
 
Top