بحرِ ہندی اور انگریزی بحروں میں مماثلت؟

معظم علی کاظمی نے 'بزم سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 4, 2018

  1. معظم علی کاظمی

    معظم علی کاظمی معطل

    مراسلے:
    73
    اگر میں غلط نہیں تو اردو یا فارسی اور انگریزی کی بحروں میں فرق یہ ہے کہ اردو میں اس کا دارومدار ایک لفظ کے رکن(syllable) کی لمبائی پر اور اس کے برعکس انگریزی میں اس کے سٹریس پر ہوتا ہے۔

    ہندی بحر، جو سرائیکی اور پنجابی اور دوسری مقامی زبانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے، کو عروض کی مدد سے تقطیع کرنا زیادہ موضوع معلوم نہیں ہوتا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہند کی اصل شاعری انگریزی کی طرح سٹریس کی بنیاد پر تھی اور ہم ذبردستی اس کی تقطیع عربی یا فارسی کی طرح کرنا چاہتے ہیں، جس سے کوئی ایک جیسا نمونہ واضح نہیں ہوتا۔

    انگریزی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا وزن، آئمبک پنٹامیٹر، بحرہندی سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔ Iamb (poetry) - Wikipedia

    آپ کا کیا خیال ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. دائم

    دائم محفلین

    مراسلے:
    61
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    متفق آپ سے، آپ کیا کہیں گے اس قطعے کے بارے میں کہ وزن میں ہے یا نہیں :

    Don't put a burden on your brain
    It's like a flower not a crain

    If you fail in first attempt
    To be brave and try again
     

اس صفحے کی تشہیر