بارے لینکس کے

نبیل

تکنیکی معاون
شاہ فیصل، آپ ان پوسٹس کے روابط بھی فراہم کر دیتے تو بہتر ہوتا جن میں آپ نے لینکس کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ بلکہ آپ ان کے اقتباسات کے ساتھ یہ روابط فراہم کر دیں تو اور بھی اچھا ہو۔
 

شاہ فیصل

محفلین
شاہ فیصل، آپ ان پوسٹس کے روابط بھی فراہم کر دیتے تو بہتر ہوتا جن میں آپ نے لینکس کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ بلکہ آپ ان کے اقتباسات کے ساتھ یہ روابط فراہم کر دیں تو اور بھی اچھا ہو۔

نبیل بھائی کچھ سمجھا نہیں، اپنی پوسٹ‌کا رابطہ تو دے رکھا ہے، ہاں‌البتہ اقتباس نہیں‌دیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاہ فیصل، آپ نے اپنی پوسٹ کا نہیں بلکہ اپنے بلاگ کا ربط فراہم کیا ہے۔
میں ایک مثال دے رہا ہوں جس سے کچھ وضاحت ہو سکتی ہے:

نہیں رُکیے صاحب، آپ غلط سمجھے۔ یہ خبر صرف لینکسیوں (یعنی وہ لوگ جو لینکس استعمال کرتے ہیں) کیلئے نہیں ہے۔ یہ خبر ہر اس شخص کیلئے ہے جو اپنی آزادی سے محبت کرتا ہے، جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے یا شائد وہ بھی جو اس قطار کی دوسری انتہا پر کھڑا ہے، میری مراد اس شخص سے ہے جو ان اعلی و ارفع وجوہات کی بجائے صرف اس سادہ سی حقیقت کو مدِنظر رکھ کر لینکس استعمال کرتا ہے کہ یہ کمپیوٹر چلانے والا عمدہ نظام بالکل مفت ہے اور ہمیشہ مفت رہیگا۔ یہ کیا گھمن گھیری ہے کہ رنگ رنگ کے لوگ لینکس استعمال کرتے ہیں اور سب کی ایسا کرنے کی اپنی اپنی وجہ ہے؟ خیر اس پر تو انشاہ اللہ پھر کبھی بات ہو گی، آج تو ایک اہم خبر لے کر حاضر ہوا ہوں۔

مزید پڑھیں: لینکس کے متوالوں کےلئے ایک اچھی (یا شائد بری) خبر
 
Top