بارہا ان سے نہ ملنے کی

اظہرالحق

محفلین
بارہا ان سے نہ ملنے کی قسم کھاتا ہوں میں
اور پھر یہ بات قصداً بھول بھی جاتا ہوں میں

بے رخی کو انکی سچ مچ بے رخی سمجھا کیا
آج اپنی اس غلط فہمی پہ پچھتاتا ہوں میں

چاہتا یہ ہوں کہ دنیا مجھ کو تنہا چھوڑ دے
جانے کیوں اب غم گساری سے بھی گھبراتا ہوں میں

------------------
گلوکار : تحسین جاوید
موسیقی : جاوید اللہ دتہ
گیت کار : صابر ظفر
 
Top