بات سے بات مَیں نکالوں تو ؟

وقار..

محفلین
بات سے بات مَیں نکالوں تو ؟
اور پھر قہقہہ اُچھالوں تو ؟
تیرا مذہب خفا نہیں ہو گا
ایک لقمہ اگر اُٹھا لوں تو ؟
آدھا جملہ سنبھال پاؤ گی
آدھا جملہ اگر چھپا لوں تو ؟
پھر تمہیں چائے پر بلاؤں گا
ایک چھوٹا سا گھر بنا لوں تو
اے محبت! تجھے بُرا نہ لگے
چند لقمے اگر کما لوں تو
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top