باتیں اِدھر اُدھر کی -- اِدھر اُدھر سے

یوسف-2

محفلین
سبحان اللہ ۔ کیا استدلال ہے میرے محترم بھائی کا ؟
افسانہ نگار اک افسانہ لکھ کر " دوزخی " ٹھہرا ۔ (ویسے اک بار دوبارہ اس افسانے کو غور سے پڑھیئے گا ۔ شاید کہ افسانہ نگار کا نکتہ نظر آپ پر روشن ہوجائے ۔) کسی کی تحاریر پڑھ کر اس کے بارے مخالفین اور معتقدین کی آراء سن پڑھ کر اس پر فتوی لگانے سے پہلے " اکثر گمان جھوٹے ہوتے ہیں " کی ہدایت کو یاد رکھنا بہتر عمل ۔
میرے محترم بھائی کیا آپ قران پاک سے میت کو لازم دفن کرنے کی آیات شریک محفل کر سکتے ہیں ۔ ؟
میرے محترم بھائی قرانی حکم پہلے تحریر کیجئے گا پھر احادیث ۔۔۔
تاکہ عصمت صاحبہ کی میت جلانے کی وصیت پر " جہنمی " ہونے کی اک مستحکم دلیل سامنے آ سکے ۔
اس عظیم مسلمان مشرقی بھائی کی عظمت کا اندازہ صرف اس بہتان سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ کہ اس نے اپنی سگی بہن کو گھر سے نکال دیا ۔
اللہ تعالی کب کس پل کسی پر مہربان ہوجائے اور اس کو کفر سے ایمان کی جانب موڑ دے ۔ یہ اللہ ہی جانتا ہے ۔۔۔
ایک ہی مراسلہ میں تجریدی آرٹ کا اتنا شاندار نمونہ :p ہے کوئی تجریدی فنون کا ماہر جو نایاب بھائی کے اس تجریدی فن کی تفہیم کر سکے :D
 
وضاحت کا شکریہ
لیکن جب کسی فرد (عصمت چغتائی) کے ایک ”غیر اسلامی عمل“ (نعش کو جلانے کی وصیت اور اس پر عمل درآمد) پر تنقید کی جارہی ہو اور آپ اسی موقع پر ایک حدیث کے حوالہ سے یہ بتلانے لگ جائیں کہ اللہ نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کو ایسا ہی عمل کرنے کے باوجود بخش دیا تھا، تو کیا آپ کا یہ رویہ بالواسطہ طور پر اُس فرد کے اس عمل کی حمایت کے مترادف نہیں ہے؟؟؟ :D اگر نہیں ہے تو معذرت قبول کیجئے :p
میرے خیال میں ایسا نہیں ہے کیونکہ میری پوسٹ کا پہلا جملہ یہ تھا کہ ۔۔"میں عصمت چغتائی کے حوالے سے بات نہیں کر رہا"۔۔۔اس جملے کو ذہن میں رکھ کر میری پوسٹ کو پڑھیں گے تو کچھ اور معنی بھی نکلنے کا چانس ہے:D
 
تلمیذ

لائبریرین
پُر لطف بحث ہے لیکن میں' رہائشی مکان کی خریدو فروخت 'کے ساتھ اس کے تعلق کو ڈھونڈھنے کی کوشش کررہاہوں۔:rolleyes:
 
براک

محفلین
براک بھائی سے معذرت کہ برادرم عسکری کے ”جہنمی“ کا تعاقب کرتے ہوئے ہم دھاگہ کے موضوع سے بہت دوووووور نکل گئے۔ بھئی اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں۔ آپ دلبر+داشتہ :p نہ ہوں، کہ اوپن فورمز کی یہ ریت تو ہمیشہ سے ہے اور ایسے ہی رہے گی۔:) آپ اپنے ”کام کی بات“ جاری رکھئے۔ :)

پُر لطف بحث ہے لیکن میں' رہائشی مکان کی خریدو فروخت 'کے ساتھ اس کے تعلق کو ڈھونڈھنے کی کوشش کررہاہوں۔:rolleyes:

دوسرے ممالک کے فورمز میں ایڈمنز اس قسم کے اقدامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہیں اور ٍ غیر مطلقہ پوسٹس کی نہ صرف حوصلہ شکنی کی جاتی ہے بلکہ فورا ختم بھی کر دی جاتی ہیں جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ نئے آنے والوں کے لئے ہر فورم یا تھریڈ اپنے اندر اس کے مذاج اور مطلقہ موضوع سے بھرپور مواد لیے اس کا خیر مقدم کرتا ہے
لیکن بدقسمتی سے یہ واحد ٍاردو فورم ویب سائٹ ابھی سنجیدگی کے اس مقام پر نہی پہنچی - اور ہر دھاگے پر زیادہ تر افراد قطع نظر ذیربحث موضوع اپنی ادبی صلاحیتوں کی شیخی بگاڑنے اور خود کو مذاح کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ثابت کرنے پر ہی تلے ہوے ہیں-
 
معذرت کے ساتھ غیر متفق ہونی کی اجازت دیجئے۔:p دوسرے ممالک کے فورمز کا مجھے تجربہ نہیں لیکن پاکستان و بھارت کے حوالہ سے جتنے بھی جنرل اردو یا رومن اردو فورمز ہیں، (پیشہ ورانہ فورمز نہیں) ان سب میں (کہیں کم اور کہیں زیادہ) ، کوئی بھی دھاگہ صرف ”موضوع“ کے گرد نہیں گھومتا، بلکہ موضوع کے ساتھ ساتھ گپ شپ اور ادھر ادھر کی باتیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ اس فورم کے ہر دھاگہ میں بھی آپ کو محفلین دھاگہ کے موضوع سے ہٹ کر گپ شپ کرتے نظر آئیں گے، جس پر منتظمین سمیت کسی کو کوئی خاص ”اعتراض“ بھی نہیں ہوتا۔ لیکن جب اور جہاں بات گھوم پھر کر مذہب یا سیاست پر آجاتی ہے، اور محفل میں گرما گرمی پیدا ہونے لگتی ہے تو انتظامیہ ”الرٹ “ ہوجاتی ہیں۔ منتظمین ماحول کو دوستانہ رکھنے اور فساد فی المحفل:eek: سے بچنے کے لئے ماڈریشن کا سہارا لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اگر محفلین اختلاف رائے کرتے ہوئے “مخالفت“ اور ”گرماگرمی“ سے باز رہیں، تو میرا نہیں خیال کہ کبھی منتظمین کو ”دخل در معقولات و نامعقولات“ :D کی ”ضرورت پیش آئے۔ :)
پس نوشت: محفلین اور مدیران کا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔:p
 
غیر ضروری بحث میں نہیں پڑنا چاہتا البتہ اگر آپ کو عتراض اس سایٹ کو واحد کہنے پر ہے تو میرا مطلب نسطعلیق ٍفونٹ میں اردو سائٹ سے مراد تھی آپ کے بقیہ تجزیے سے میں مکمل طور پر اختلاف کرتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
غیر ضروری بحث میں نہیں پڑنا چاہتا البتہ اگر آپ کو عتراض اس سایٹ کو واحد کہنے پر ہے تو میرا مطلب نسطعلیق ٍفونٹ میں اردو سائٹ سے مراد تھی آپ کے بقیہ تجزیے سے میں مکمل طور پر اختلاف کرتا ہوں
محفل کے ایک رکن کی حیثیت سے میں یہ کہتا ہوں کہ محفل کو آپ سپیشلائزڈ فورمز سے نہ ملائیں۔ جیسے اگر رینالٹ کا فورم ہے تو اس پر صرف رینالٹ کاروں وغیرہ کی ہی بات ہوگی اور کچھ نہیں۔ اردو محفل پر ہم اردو کے لئے آتے ہیں۔ تاہم آپ کا دھاگہ اگر منتشر ہونے لگتا ہے تو آپ پہلی ہی پوسٹ کو رپورٹ کر دیں یا پھر متعلقہ دھاگے کے ناظم سے رابطہ کریں۔ یا پھر دھاگے کے شروع میں ہی لکھ دیں کہ غیر ضروری پوسٹس حذف ہو جائیں گی۔ ساتھ ہی ایڈمن کو ٹیگ کر دیں تاکہ سند رہے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
کوئی بھی دھاگہ صرف ”موضوع“ کے گرد نہیں گھومتا، بلکہ موضوع کے ساتھ ساتھ گپ شپ اور ادھر ادھر کی باتیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ اس فورم کے ہر دھاگہ میں بھی آپ کو محفلین دھاگہ کے موضوع سے ہٹ کر گپ شپ کرتے نظر آئیں گے، جس پر منتظمین سمیت کسی کو کوئی خاص ”اعتراض“ بھی نہیں ہوتا۔

میرا خیال ہےہر دھاگے پر موضوع سے ہٹ کر ٖغیر متعلقہ بات چیت کرنا ایک غلط رجحان اور بعد میں وقت کا ضیاع ہی ثابت ہوتاہےکیونکہ گمان غالب ہے کہ تمام محفلین اس میں دلچسپی نہیں لیتے اور موضوع صرف دو چار افراد کے درمیان ایک مکالمے کی صورت اختیار کر لیتاہے۔ سنجیدہ موضوعات پر صرف سنجیدہ اور متعلقہ یامعلوماتی گفتگو ہی ہونی چاہئے۔ کیونکہ مذاق، بذلہ سنجی، جملے بازی، کج بحثی اور اسی طرح کے دیگرشوق کی خاطر اپنے اظہار کے لئے متعدد دھاگے موجود ہیں۔ اگر نہ ہوں اور مناسب سمجھا جائے تو ایک نیا دھاگہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

اس ضمن مین منتظمین سے توجہ کی درخواست ہے بلکہ اس پر ایک نیا دھاگہ کھول کر ارکان محفل سے آراء طلب کرنے کے بعد اگر ضرورت سمجھی جائے تو کچھ ضوابط بھی وضع کئے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمار افورم ہرذوق کے حامل شائقین کی تفنن طبع کے لئے اردو کا ایک مقبول عام فورم ہو۔

صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے!
 
دراصل میں بحث میں نہیں پڑنا چاہ رہا تھا شغلی رجحان کی بہتات دیکھتے ہوے - وگرنہ یہ قیصرانی صاحب کی " سپیشلائزڈ فورمز" کی اصطلاح پہلی بار سنی ہے- ان کا مشورہ مفید ہے لیکن دیگر فورمز پر اتنی تگودو نہیں کرنی پڑتی موڈز حضرات خود ہی تھریڈز کا مقصد فوت نہیں ہونے دیتے-
 
یوسف-2

محفلین
کوئی بھی دھاگہ صرف ”موضوع“ کے گرد نہیں گھومتا، بلکہ موضوع کے ساتھ ساتھ گپ شپ اور ادھر ادھر کی باتیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ اس فورم کے ہر دھاگہ میں بھی آپ کو محفلین دھاگہ کے موضوع سے ہٹ کر گپ شپ کرتے نظر آئیں گے

میں نے صرف یہ کہا تھا کہ عام طور پراکثر ایسا ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہا تھا کہ ایسا ہونا بھی چاہئے۔:p اگر مدیران اس بات کو ”یقینی“ بنا سکیں کہ کسی بھی دھاگہ میں کوئی بھی رکن کبھی بھی کوئی غیر متعلقہ بات نہ کرسکے، اور اگر کرے تو اسے حذف کردیا جائے تو یہ یقیناً یہ ایک آئیڈیل صورتحال ہوگی۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اس ”آئیڈیل“ کا حصول اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ لیکن اگر ایسا ممکن ہوجائے تو میں تو اس کا خیر مقدم ہی کروں گا۔
 
یوسف-2

محفلین
متفق۔ قیصرانی صاحب نے بھی میری ہی بات کو آگے بڑھایا ہے۔ مطلب یہ کہ آزادیٔ اظہار تو ہو، تاہم ناگوار نہ گذرے۔
بات تو سچ ہے، مگر بات ہے ۔ ۔ ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آزادئ اظہار کے ساتھ مذہب اور سیاست پر بھی گفتگو ہو اور احباب ”بے مزہ“ نہ ہوں۔ ابھی ہم من حیث القوم اتنے میچورڈ ہوئے تو نہیں :p
 
تلمیذ

لائبریرین
قیصرانی صاحب کی " سپیشلائزڈ فورمز" کی اصطلاح پہلی بار سنی ہے--

بالکل۔ انٹر نیٹ کی دنیا میں ان گنت خصوصی موضوعات پر بے شمار فورمز موجود ہیں۔جن سے اس موضوع سے متعلقہ افراد بے پناہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آئی ٹی کے فورمز کو ہی لے لیں جو اتعلیم تربیت اور نئے رجحانات وایجادات سےمتعلقہ معلومات کو دلچسپی رکھنے والے ناظرین تک پہنچانے کے لئے بے پناہ کام کر رہے ہیں۔
 
افلاطون

محفلین
لو جی کمال ہو گیا رئیل اسٹیٹ سے بات شروع ہوئی اور دو گز زمین تک پہنچی بلکہ کفر کے فتوے بھی لگے ہی چاہتے ہیں:oops::notworthy:

فورم کی دنیا پر دھاگہ شروع کرنے والا ہی بات شروع کرنے والا ہوتا ہے لہذا وہ جسے موضوع سے ہٹتا دیکھے ٹوک سکتا ہے:)
اگر کوئی بحث شروع ہو گئی ہے جو دھاگے کے موضوع سے متعلق نہیں ہے تو مدیر یا ناظم صاحبان کو چاہیئے کہ تمام افراد کو مطلع کریں اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں یا مناسب جگہ پہ نیا دھاگہ کھول کر وہاں اپنی بات جاری رکھ سکتے ہیں:bighug:
ابھی پچھلے دنوں بھی ایک بھائی اسی بات کا رونا رورہے تھے آج ان کے تھریڈ پر ملنگوں کا ڈیرہ ہے:D
 
آپ کا کیا خیال ہے کیا وہاں پر من موجی حضرات نہیں ہوتے جن کو شرارت سوجھتی ہے چٹکلے بازی کی کسی کی پوسٹ پڑھ کر لیکن ان ایکٹیویٹیز کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور فورمز رولز کے طور پر فالو کیا جاتا ہے- لہذا فورمز تو فورمز ہوتے ہیں صاحب اب یہ ایڈمینسٹریشن پر منحصر ہے کہ پوری کی پوری سائٹ بس مذاح کے لیے مختص کر دی جاوے-اگر ہر دھاگے کے صفحات صرف جملے بازی سے ہی بھرے ہوں گے توپھر کون موضوعات کو سنجیدگی سے لے گا اور بلآخر یار لوگ معلومات کے حصول یا سنجیدہ موضوعات کے لیے کم از کم اس سائٹ کا رخ تو نہیں کریں گے
 
براک

محفلین
لو جی کمال ہو گیا رئیل اسٹیٹ سے بات شروع ہوئی اور دو گز زمین تک پہنچی بلکہ کفر کے فتوے بھی لگے ہی چاہتے ہیں:oops::notworthy:

فورم کی دنیا پر دھاگہ شروع کرنے والا ہی بات شروع کرنے والا ہوتا ہے لہذا وہ جسے موضوع سے ہٹتا دیکھے ٹوک سکتا ہے:)
اگر کوئی بحث شروع ہو گئی ہے جو دھاگے کے موضوع سے متعلق نہیں ہے تو مدیر یا ناظم صاحبان کو چاہیئے کہ تمام افراد کو مطلع کریں اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں یا مناسب جگہ پہ نیا دھاگہ کھول کر وہاں اپنی بات جاری رکھ سکتے ہیں:bighug:
ابھی پچھلے دنوں بھی ایک بھائی اسی بات کا رونا رورہے تھے آج ان کے تھریڈ پر ملنگوں کا ڈیرہ ہے:D
صاحب ہم نے ٹوکا تھا پر قیصرانی اور عسکری نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور دھاگے کی ایسی تیسی پھیر دی :|
 
سید ذیشان

محفلین
میں خود یہاں مکان کے خرید و فروخت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے آیا کہ یہ ٹاپک مجھے انڑسٹنگ لگا، مگر یہاں تو جنت و جہنم کے پلاٹوں کی تقسیم ہو رہی ہے!
 
Top