مبارکباد اے ہزارو! گواہ رہنا

صرف انوکھا !!!
مبارک ہو راحیل صاحب۔
ویسے آپ کے مبارک باد کا تھریڈ دیکھ کر یہ بھی علم ہوا کہ ایک "گینگ" اردو محفل کے باہر بھی ہے:)
صحیح پہچانا ہے:)
میرا تے خیال اے ون سوونیاں بولیاں جانن آلا بینڈ لڑی اچ سر کهلار گیا اے۔
بینڈ والے :)
 
با ادب

محفلین
راحیل صاحب پیدائشی طور پہ مجھے سمائلیز کی زبان سمجھنے کا بڑ ا مسئلہ ہے ۔ اس لئیے آپ نے جو سمائلی بھیجی ہے اسکا اردو ترجمہ بھی روانہ فرما دیں ۔ اگر اردو نہ بھی ہو تو انگریزی ، فارسی ، عربی ، پشتو سے بھی استفادہ فرما سکتے ہیں ۔
 
عثمان

محفلین
یہ کوئی شرط تو نہیں ہے کہ کویت میں رہنے والی تمام غیر ملکی خواتین کو عربی آتی ہو،
سات سال میں چند ایک فقروں کچھ نہیں سیکھ سکی
کیا غیر ملکی افراد کو عربی سیکھانے کے لیے وہاں سہولیات اور متعلقہ منصوبہ جات میسر نہیں ؟
 
روشن خیال

محفلین
راحیل صاحب پیدائشی طور پہ مجھے سمائلیز کی زبان سمجھنے کا بڑ ا مسئلہ ہے ۔ اس لئیے آپ نے جو سمائلی بھیجی ہے اسکا اردو ترجمہ بھی روانہ فرما دیں ۔ اگر اردو نہ بھی ہو تو انگریزی ، فارسی ، عربی ، پشتو سے بھی استفادہ فرما سکتے ہیں ۔
مسکراہٹ کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے زبان جوکوئی ہو
 
پہلا خیال تو ذہن میں کچھ ایسا آیا ہے۔

1b98zq.jpg
Was iteverything? Howwerethenexteightyearsthen?
 
ایہہ کتھوں کڈھ لیاندا جے!
یاد ماضی۔۔۔وغیرہ؟

ویسے اس کی شان نزول یہ ہے کہ ہم سے آج زندگی میں دوسری بار سوال ہوا کہ کون کون سی زبانیں آتی ہیں!! پہلی بار اس لڑی میں ہوا تھا اس لیے محمد عبدالرؤوف بھائی کو یہاں بھی ٹیگ کر دیا!

اگر جواب چاہئیے تو ساڈے ولوں جواب اے! جب یہ لڑی بنی تھی تب گوگل ٹرانسلیٹر والی زبانوں کے ماہر تھے اب چونکہ مصنوعی ذہانت ارتقا کے مراحل طے کر چکی ہے تو آئندہ لڑیوں میں اگر ہم آپ کو مختلف زبانوں میں کلام کرتے نظر آئیں تو سمجھ جائیے گا کہ گل گوگل ٹرانسلیٹر توں ودھ کے چیٹ جی پی ٹی پلس تے اپڑ گئی اے! 😅
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

یا اللّٰہ ۔۔۔۔۔ میں مراسلے پڑھ پڑھ کر ہکا بکا ہوتا گیا۔۔۔ کہ یہ کیا کون سا جہان ہے الٰہی ۔۔۔۔ سرائیکی پڑھی تو اور بھی اوسان خطا ہوئے۔ لیکن آخر تک پہنچا تو ہوش آیا کہ یہ جاسمن آپا کی معاونت کا نتیجہ ہے۔
لیکن آپ کی عربی نے متاثر کیا۔۔۔اب یہ بتائیں کہ کیا آپ نے عربی کی باقاعدہ تعلیم لی ہے؟
 
یہ سارا ٹیم ورک تھا جس میں محمد احمد بھائی، جاسمن بجو، غدیر زھرا، ربیع م، لاریب مرزا ، احسان خان اور چند محفلین اور تھے جو ہمارے تئیں مزید زبانیں جانتے تھے۔ ہاں یہ آئیڈیا آیا مجھے تھا اور اس ٹیم کو بس لیڈ کیا تھا اس وقت۔ راحیل صاحب دور حاضر کے میرے پسندیدہ ترین شاعر تھے اور تا حال وہی ہیں(کیونکہ میں ان موضوعات جن پر وہ لکھتے ہیں اور اس طرز فکر سے relate کر پاتی ہوں) اگرچہ اب وہ شاعری نہیں کر رہے۔یہاں جو جو کچھ میں نے پوسٹ کیا وہ سارا میں نے نہیں لکھا تھا، اگر کسی محفلین کا حوالہ دیا ہے تو وہ لکھا انہوں نے ہوگا لیکن اس وقت پوسٹ میں نے کیا ہوگا تاکہ لڑی کا تسلسل برقرار رہے اور کئی دن ان کے آنے کا انتظارنہ کیا جائے وغیرہ اور اگر کسی پر کوئی حوالہ نہیں تو پھر گوگل ٹرانسلیٹر استعمال کیا ہوگا یقینا۔ جب کہ آج کل یہی کام ChatGPT سے بھی لے لیتی ہوں۔
جہاں تک خاص طور پر عربی مراسلے کا ذکر ہے تو اردو محفل جیسے کئی عربی فورمز بھی ہوتے ہیں، ہم نے آئیڈیا وہاں سے لیا تھا اور اسے راحیل صاحب کے مطابق ڈھالا تھا شاید اور یہ کام بھی میں نے نہیں کیا ہوگا یقینا۔ میں بس مینیجمنٹ میں ہی تھی اور کام لیا تھا شاید سب سے! 😅
اب آتے ہیں عربی کی باقاعدہ تعلیم کی طرف۔ مجھے ہمیشہ سے مختلف زبانیں سیکھنا یا وہ لوگ جن کو آتی ہوں بڑے اٹریکٹ کرتے تھے۔ جیسے کسی کو انسان گردن اونچی کر کے دیکھتا ہے! اور عربی کے متعلق اپنی کم فہمی سب سے زیادہ ستاتی تھی۔ روٹ ورڈز وغیرہ پتہ تھے بہت حد تک کہ کیا بات ہو رہی ہے مگر گرامر اور گہرائیاں وغیرہ نہیں۔ اس پہ باقاعدہ تعلیم والا کام میں نے 2021 میں شروع کیا اور تاحال جاری ہے۔ اس میں ایک قرآن اکیڈمی کا کورس تھا اور ایک اب دا اریبک گائیڈ تین سمسٹرز کا کورس ہے جو تا حال جاری ہے۔ عربی کی وسعت ایسی ہے کہ پتہ نہیں کب کہہ پاوں کہ آتی ہے، مگر افاقہ ضرور ہے اور خوشی بھی کہ تقریبا ہر حوالے سے ان راہوں پر ہوں جن کو کبھی سر اٹھا کے دیکھا کرتی تھی۔ :)
 
آخری تدوین:
Top