فنا بلند شہری اے ختم رُسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں

فاخر

محفلین
اے ختم رُسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں
اے نورِ مجسم تیرے سوا محبوب خدا کا کوئی نہیں

اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حسن سراپا کوئی نہیں
آدم سے جناب عیسیٰ تک سرکار کے جیسا کوئی نہیں کوئی نہیں

یہ شان تمہاری ہے آقا تم عرش بریں پر پہنچے ہو
ذیشان نبی ہیں سب لیکن معراج کا دولہا کوئی نہیں کوئی نہیں

دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کا مداوا کون کرے
اے رحمت عالم تیرے سوا دکھیوں کا مسیحا کوئی نہیں کوئی نہیں

خیرات محمد سے پاکر اس ناز سے کہتے ہیں منگتتے
دکھیوں پہ کرم کرنے والا سرکار سےاچھا کوئی نہیں کوئی نہیں

مالک ہیں وہ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے ان سے
تنویرِ مجسم سیدِ کل آقا کے علاوہ کوئی نہیں

ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے
اے شافعِ محشر تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں

کلام : استاد فنا بلند شہری
بشکریہ: نعت اکیڈمی
 

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو🥰🥰🥰🥰🥰
{اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔} یہ آیت ِمبارکہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صریح نعت ہے،
جس میں بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پررحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میں دعائے رحمت کرتے ہیں اور اے مسلمانو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو یعنی رحمت و سلامتی کی دعائیں کرو۔
 

سیما علی

لائبریرین
مالک ہیں وہ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے ان سے
تنویرِ مجسم سیدِ کل آقا کے علاوہ کوئی نہیں
سبحان اللہ سبحان اللہ
جیتے رہیے !خوبصورت نعت شریکِ محفل کرنے کے لئے بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے
اے شافعِ محشر تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں
آمین الہی آمین
 
Top