ساغر صدیقی :::: ایک پیکر -- Saghar Siddiqui

طارق شاہ

محفلین



h3ka.jpg

ساغر صدیقی

ایک پیکر
بکھرے ہوئے ہیں کالے گیسُو
دل پر ڈسنے والے گیسُو

گوری گوری کومل بانہیں
شام و سحر کی جلوہ گاہیں

پلکوں پر کجلے کے ڈورے
رنگ حِنائی پورے پورے

ہونٹوں پر ہلکا سا تبسّم
آنکھوں میں اعجازِ تکلّم

ماتھے چندا، ٹھوڑی تارہ
چاکِ گریباں ذوقِ نظارہ

کانوں میں چاندی کے بالے
مدھ متوالے جوبن پیالے

ناگن سی چوٹی لہرائے
لمحے لمحے بِس پھیلائے

امرت جل چرنوں کی دُھونی
لمبی پلکیں، ناک سلونی

زاہد کا ایمان سلامت
حاکم کا فرمان سلامت

ساغر صدیقی
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
مجھے پہلے ساغر صدیقی اور جون ایلیا کا فرق نہیں پتہ چلتا تھا کہ کافی ملتی جلتی شکل لگتی تھی یا پھر میں ہی کلر بلائینڈ ہوں
 
Top