ایک نیم رسیدہ غزل۔۔۔

بہت دن بعد خیال آیا ہے تو حال ہی کی غزل پوسٹ کر دیکھنے کا ارادہ کیا ہے۔۔۔ تو حاضر ہے

زہر کھایا جو نہیں شوق اثر کیسا ہے
عشق میں خوف محبت میں خطر کیسا ہے

کون جانے ہے محبت میں مقدر اپنا
کس کو معلوم صباحت میں سفر کیسا ہے

شام ہوتی ہے تو دھر جاتا ہے خود سینے پر
ہاتھ جانے ہے مرا درد جگر کیسا ہے

چاندنی رات کی بدلی کو کہاں ہے معلوم
قلبِ غمدیدہ پہ بارش کا اثر کیسا ہے

دل پگھل جاتا ہے ہر بار مرا اے ظالم
تیرے انداز میں یہ طعمِ شکر کیسا ہے
۔
۔
۔
ابھی نیمہ تمام ہے۔۔۔ پھر بھی کچھ پوسٹ کرنے کی خواہش ہوئی تو لکھ ماری۔۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب مجاز، سب سے اچھے شعر میں روانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
شام ہوتی ہے تو دھر جاتا ہے خود سینے پر
ہاتھ جانے ہے مرا درد جگر کیسا ہے
مجرم در اصل لفظ ’دھر‘ ہے، جو اگرچہ درست ہے لیکن یہاں نہیں۔ یہاں محض ’آ‘ سے کام چزیادہ بہتر چل سکتا ہے۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
عشق میں خوف، محبت میں خطر کیسا ہے​

مہدی صاحب یہ مصرع اتنا رواں اور جاندار ہے کہ اسکا پہلا مصرع اس کا ساتھ نہیں دے پا رہا۔ اگر پہلا مصرع اسی پائے کا کہہ سکیں تو کیا ہی شاندار شعر تخلیق ہوگا۔​

والسلام​
 
جناب یہ ہمیں مجاز کہہ کر پکارنا کس بنا کا پابند ہے؟
جی جناب آپ کا خیال سر آنکھوں پر ایسا ہی بہتر معلوم ہوتا ہے۔۔۔
اور شعر کی دبی تعریف کے لئے بھی ممنون ہوں!
 
عشق میں خوف، محبت میں خطر کیسا ہے​

مہدی صاحب یہ مصرع اتنا رواں اور جاندار ہے کہ اسکا پہلا مصرع اس کا ساتھ نہیں دے پا رہا۔ اگر پہلا مصرع اسی پائے کا کہہ سکیں تو کیا ہی شاندار شعر تخلیق ہوگا۔​

والسلام​
تعریف کا شکریہ حضرت۔۔۔ آپ کے کہے کے مطابق نیا مصرع جوڑے دیتے ہیں۔ اگر کوئی مناسب مصرع ذہن میں آیا تو یہیں پوسٹ کر دیں گے۔۔۔ پر آپ کی نظر میں کیا ہونا چاہئے؟
 
الف عین

لائبریرین
اوہو، مہدی یا حجاز کیا لکھنے کی سوچوں، یہ سوچتے ہوئے مجاز نام لکھ گیا، مگر یہ تو دیکھو کتنی دلچسپ اور معنی خیز غلطی ہے، میری مانو تو اب یہی تخلص کر لو!!
 
اوہو، مہدی یا حجاز کیا لکھنے کی سوچوں، یہ سوچتے ہوئے مجاز نام لکھ گیا، مگر یہ تو دیکھو کتنی دلچسپ اور معنی خیز غلطی ہے، میری مانو تو اب یہی تخلص کر لو!!
یہ بھی خوب کہی۔۔ پر اب اتنے کلام میں سے کہاں ہم جائے گزین کرتے پھریں گے حجاز کو مجاز سے۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
Replace All کا نام نہیں سنا کیا؟ بشرطیکہ سارا کلام ایک ہی فائل میں ہو۔ ورنہ ٹیکسٹ میں بھی ہو تو ہیکرس پی کے نے ایک اطلاقیہ بنایا ہے رپلیس کرنے کا۔ لیکن یہ اس وقت جب سنجیدگی سے تخلص بدلنے کی سوچو۔ خود میں بھی عرصے تک اپنے اصل نام اعجاز اخترسے چھپتا تھا، اس کے بعد تبدیل کیا!!
 
ہم اپنے تخلص سے شاکی تو نہیں پر ۔۔۔ اب اتنے افراد ہم سے یہ ہی بات کہتے ہیں تو کچھ سوچ ہی رہا ہوں تبدیل کرنے کے بارے میں۔۔
 
Top