ایک نظم، تنقید، تبصرہ اور اصلاح کے لیے، ''ربڑ''


ربڑ
مٹا کر کاغذوں پر جو لکھا تھا
تُم سمجھتے ہو
کہ مٹ جائے گا سب کچھ ہی؟
ربڑ تھوڑا چلانے سے؟
بنے کیا اُس عبارت کا
لکھی دل پر گئی ہے جو
کہیں سے ڈھونڈ کر لاؤ ربڑ
دل سے مٹا دے سب
 

الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے، بس آخری دو مصرعوں کو کچجھ واضح کرنے کی ضرورت ہے، آزاد نظم ہے، اس لئے کوئی پابندی نہیں، ایک مکمل مصرع جوڑو یا کچھ ارکان جوڑو۔
کہیں سے ڈھونڈ کر لاؤ ربڑ
دل سے مٹا دے سب
کہیں سے ڈھونڈھ کر لاؤ ربڑ ایسا
کہ جو دل سے مٹا ڈالے
تمام الفاظ، ایک اک حرف
یا اس قسم کے کچھ اور الفاظ
 
Top