ایک نالائق لڑکے سے اچانک ملاقات ۔۔۔ کیا وہ عمار ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سبحان اللہ
آپ مروت میں اہلیانِ محفل سے مذاق کرتے رہے۔۔۔ آپ کے بھی کیا کہنے ہیں حضور
آپ نے تحریر کے شروع میں کہا کہ ڈاکٹر رضا نے کئی ڈرامے کئے آپ نے ان سے مزید بات نہ کی ۔۔۔۔ پھر ایڈمن سے بات کی۔۔۔ لیکن پھر بھی آپ اُن کی مروت میں ہمیں ذلیل کرتے رہے۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کی ساری بات ٹھیک ہے تو میرے بھائی ڈاکٹر رضا بھی ایک کمینگی کا مظاہرہ کیا اور آپ بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئے۔۔۔ مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میں آپ کی شان میں گستاخی کر رہا ہوں۔۔۔ لیکن کیا کرو عادت سے مجبور ہوں۔۔۔ آپ لوگوں نے اتنی اچھی بھلی اردو کی ترقی کرنے والی محفل کو تماشا بنا ڈالا ایک دوسرے کی مروت میں۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم کرے اور جگہ جگہ تماشا لگانے سے بچائے۔۔۔آمین

میرے بھائی! ذکر تو وہ یونس رضا سے ملاقات کا تھا، اگر آپ صاحبان کو دلچسپی تھی بھی تو اسی قدر ہونی چاہئے تھی کہ چلو، مل آئے۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ معاملہ ختم۔۔۔ لیکن یہاں تو بال کی کھال نکالنے والے بھی بہت ہیں نا۔ بہرحال! میں آپ سے بھی معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو اس حوالہ سے تکلیف ہوئی۔ امید ہے معاف فرمائیں گے۔
 
بارے خدا کچھ تو حقیقت سامنے آئی۔ اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ یہ ڈیمسل والا دھاگہ کس نے کس کی پہچان سے کھولا؟
شمشاد بھائی! دھاگہ تو ڈیمسل کی آئی۔ڈی استعمال کرتے ہوئے کھولا گیا ہے، لیکن یہ آئی۔ڈی کون استعمال کررہا ہے اور کیوں؟ آپ محفل کے ناظم ہیں۔ اچھی طرح سمجھ سکتے ہوں گے۔ ورنہ اس حوالہ سے بھی حقائق جلد ہی سامنے آجائیں گے۔ جھوٹ چھپے گا نہیں کسی کا بھی۔
وہ پوسٹ دراصل پریشر بڑھانے کا ذریعہ ہے۔۔۔ مجھ پر کافی دن سے دباؤ تھا کہ میں اس بیان سے مکر جاؤں کہ ملاقات کا قصہ فرضی ہے اور سب کو یقین دلاؤں کہ واقعی ملاقات ہوئی ہے لیکن میں ایسا کرنے سے باز رہا۔۔۔ تو اس کا نتیجہ یہ نکلا۔۔۔ بہرحال! یہ بہت خطرناک تھا اور ڈیمسل کی آئی۔ڈی سے جو واہیات پیغام پوسٹ ہوا ہے، اس کی مجھے قطعا امید نہ تھی۔ مگر اب میں تیار ہوں۔ مجھ پر اس سے بھی زیادہ واہیات الزامات لگ سکتے ہیں کہ میں کچھ لوگوں کی فطرت سمجھ گیا ہوں۔ وہ اپنی انا کی خاطر کسی بھی حد تک گرنے کو تیار ہیں۔ تو دیکھتے ہیں۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
شمشاد بھائی، عمار کو کیا علم ہو سکتا ہے کہ ڈیمسل کی آئی ڈی کس نے استعمال کی ہے؟
بلال، عمار کو میں اپنے چھوٹے بھائی کی طرح عزیز رکھتا ہوں۔ اس معاملے میں اس نے کچھ غلطی کی ہے جس پر میں نے اس سے سختی بھی برتی ہے لیکن اس نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ جیسے سادہ دل دوستوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔ لیکن پلیز آپ اس معاملے کو زیادہ دل پر نہ لیں۔ انشاءاللہ ہم اس فورم کا تعلیمی اور تحقیقی مشن جاری رکھیں گے۔ یہاں کا ماحول منتشر کرنے کے لیے کئی لوگ آتے رہتے ہیں لیکن وہ زیادہ عرصہ یہاں ٹھہر نہیں سکتے ہیں۔
میرے خیال میں عمار کی وضاحت کے بعد اب دھاگے کو مقفل کرنا بہتر ہوگا۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top