ایک غزل اساتذہ کرام کی اصلاح کیلیے،ٰٰ فکرو دانش کہ بے مثال چلے ٰٰٰ

فکرو دانش کہ بے مثال چلے
اک گزر گاہ ہو، خیال چلے

خواب تعبیر بن رہے ہوں سبھی
ہو تعرض کہ دکھ مُحال چلے

الجھنوں کے جواب ملتے ہوں
ایک دو گام ہی سوال چلے

بات کھل کر کریں جہاں سارے
گفتگو ہو چلن، مقال چلے

شام تک تھک کے لوٹنے والا
ایک لہظہ سہی نہال چلے

رنگ خوشبو ہوا میں پھیلے ہوں
حسن ہی حسن ہو جمال چلے

ہجر کی سوچ کا گزر بھی نہ ہو
رات دن بس وہاں وصال چلے

لوگ شاعر کی بات کرتے ہوں
اور اظہر تری مثال چلے
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم اظہر، اکثر اشعار سمجھ میں نہیں آئے، اصل مسئلہ ردیف کا ہے، ’چلے‘ ہر شعر میں معنی خیز نہیں۔ عربی لفظ مقال بھی اردو روز مرہ میں استعمال نہیں کیا جاتا۔
 
محترم اُستاد،
آداب عرض ہے،
گزارش ہے کہ اس کاوش کا بنیادی نکتہ گزر گاہ خیال ہے، گزر گاہ چونکہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سے کوٴی گزرتا ہے چناچہ اُسی کو مد نظر رکھتے ہوٴے یہاں ًٰٰچلےً لفظ استعمال کیا ہے
رہا مفاہیم کا سوال تو کوشش کرتا ہوں اپنا مطمع نظر بیان کرنے کی
فکرو دانش کہ بے مثال چلے
اک گزر گاہ ہو، خیال چلے
خیالات کی شاہراہ ہو اور اُس پر بے مثال فکر اور دانش چلے اب کیونکہ فکر یا دانش کا گزر گاہ سے جانا ہے تو چلنا تو پڑے گا ہی نا


بات کھل کر کریں جہاں سارے
گفتگو ہو چلن، مقال چلے
جہاں بات چیت کی آزادی ہو، جہاں کا چال چلن مکالمہ ہو نہ کہ ذور کے بل پر اپنی بات منوانا، یہاں مقال اُردو زبان میں مروج ہے اور لغت میں موجود بھی ہے

باقی جیسے آپ فرماٴیں
 
خواب تعبیر بن رہے ہوں سبھی
ہو تعرض کہ دکھ مُحال چلے
جہاں پر خواب تعبیر بن رہے ہوں اور دکھوں کا چلنا مُحال ہو



الجھنوں کے جواب ملتے ہوں
ایک دو گام ہی سوال چلے
الجھن کیسی ہی کیوں نہ ہو، ذرا سی دیر میں ہی اُس کا حل مل جاٴے، ابحی تھوڑی ہی دور چلی ہو تو
 

عین عین

لائبریرین
برادر ! ابلاغ تیز اور بامعنی ہو، بات آسانی سے سمجھ آئے یا پھر معنویت سے آراستہ ہو اور لفظوں کے دروبست مٰیں شعری حسن، رنگ اور زبان کی چاشنی نمایاں ہو تو مزہ ہے۔ یہاں اکثر اشعار الجھاو اور ابہام سے آلودہ ہیں۔ یہ لہجہ اور انداز غزل کی نزاکتوں اور لطافتوں کو کھا جاتا ہے۔ میری ناقص رائے یہ ہے کہ آپ اسے مشق سمجھ کر رہنے دیجیے۔ آپ اپنے خیالات اور محسوسات کے اظہار کے لیے مشکل ردیف کا اہتمام نہ کریں بلکہ اس عمل کو از خود ہونے دیں۔ سادہ اور چھوٹی بحر، آسان قافیے اور ردیف کے ساتھ خود کو رواں رکھیے، عمدہ ترین اشعار سامنے آئیں گے۔ کچھ برا لگا ہو تو معافی چاہتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر ع غ صاحب، میں آپ سے متفق ہوں، اظہر، میں اب بھی تمہاری وضاحتوں سے مطمئن نہیں۔
 

عین عین

لائبریرین
شکریہ الف عین صاحب۔ جو تھوڑی سوجھ بوجھ ہے اس کے مطابق میں نے اظہر کو مشورہ دیا ہے۔ امید ہے وہ اسے خاطر میں لائیں گے اور اپنے شعری سرمائے میں اضافہ کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گے۔ بلکہ مزید بہتری کے لیے مناسب اور موزوں کوشش کریں گے۔
 
Top