ایک عجیب اتفاق

فرذوق احمد

محفلین
بس ایک عجیب سا واقع پیش آیا ہے سوچا کیوں نہ آپ سب دوستوں سے بھی شئیر کروں۔۔

سچ کہتے ہیں کہ اللہ نے روٹی کا وعدہ تو ضرور کیا ہے ۔انسان بھوکا نہیں رہ سکتا ،،،

ہوا کچھ یوں کہ کچھ روز قبل مجھے اپنی دفتر میں کام زیادہ ہونے کی وجہ سے کافی دیر تک بیٹھنا پڑا گوکہ رات 2 بجے تک ، بوس نے کہا کہ کام زیادہ ہے تو تم صبح چھ یا سات بجے دفتر پہنچ جانا ،،
میں گھر پہنچا اور 6 بجے کا الارم لگا کر سو گیا ، صبح دفتر جانے کے لیے ٹھیک 6 بجے میں اُٹھ گیا ،
تیار ہوکر میں نے اپنی سائیکل پکڑی اور دفتر کے لیے نکل پڑا ناشتہ کیے بغیر ذہن میں میرے تھا کہ یار ناشتہ نہیں کیا۔ کیا بنے گا سارہ دن کیسے گزرے گا ، خیر میں سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پیچے سے مجھے کسی خاتون کی آواز آئی میں نے رک کر خاتون کی بات سُنی تو اُس نے کہاں کے
بیٹا یہ روٹی اُس براؤن پیںٹ والے کو دے دینا جو وہ آگے جا رہا ہے ، میں نے روٹی پکڑ لی اور چل پڑا ۔

میں اُس لڑکے کو کافی دیر تک ڈھونڈتا رہا گو کہ میں نے ایک دو بندوں سے پوچھا بھی مگر وہ لڑکا نہیں مِلا پھر میں نے اُس خاتون کو دیکھا وہ بھی نہیں ملی

میں روٹی اپنے ساتھ دفتر لے گیا اوراُس سے میں ناشتہ کیا اور روٹی تھی بھی میری پسند کی ،، میتھی والے پراٹھے ۔۔

مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے وہ عورت اپنے علاقے میں کبھی نہیں دیکھی ۔۔۔۔

اب یہ اللہ کی قدرت ہے یا پتا نہیں کیا ہے ،اس کا مجھے نہیں پتا ،،

اگر میری غلطی ہے تو اللہ مجھے معاف کرے
 
Top