ایک شعر برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
مبتدی اس بحر میں بہت کنفیوز ہوتے ہیں۔ یہ دو بحریں ہیں۔
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات
مثال
ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے

اور
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
مثال
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور
یہاں عینی کا یہ شتر گربہ ہے کہ پہلا مصرع پہلی بحر میں ہے، اور دوسرا مصرع دوسری بحر میں۔ اس کی اصلاح اس وقت تک نہیں دی جا سکتی جب تک یہ علم نہ ہو کہ غزل کس بحر میں ہے!!
 
Top