ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ

arifkarim

معطل
اب کے کہیں پر بم دھماکہ ہوا تو" ماسٹر مائنڈ " آپ ہی قرار پائیں گے۔ آئیڈیا اچھا دیا دشت گردوں کو ۔

یعنی آپکے کہنے کا مطلب ہے کہ 9 دو 11 حملوں کا اصل ذمہ دار ہالی وڈ فلم انڈسٹری ہے؟ وہ تو اپنی بلاک بسٹر فلموں میں کئی بار پینٹاگون، وائٹ ہاؤس وغیرہ پر دہشت گرد حملوں کو فلماتے ہوئے پائے گئے ہیں :)
 
ساقی۔

محفلین
یعنی آپکے کہنے کا مطلب ہے کہ 9 دو 11 حملوں کا اصل ذمہ دار ہالی وڈ فلم انڈسٹری ہے؟ وہ تو اپنی بلاک بسٹر فلموں میں کئی بار پینٹاگون، وائٹ ہاؤس وغیرہ پر دہشت گرد حملوں کو فلماتے ہوئے پائے گئے ہیں :)

بہت سے جرائم فلموں اور ڈراموں میں پیش کیے گئے آئیڈیاز کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔ تشدد بڑھنے کا ایک سبب یہی فلمیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بہت سے جرائم فلموں اور ڈراموں میں پیش کیے گئے آئیڈیاز کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔ تشدد بڑھنے ایک کا سبب یہی فلمیں ہیں۔

نہیں تشدد بڑھنے کا اصل سبب یہ شیطانی انسانی دماغ ہی ہے۔ اگر فلمیں، ڈرامے یہ سب نہ بھی دکھائیں تب بھی شیطانی دماغ کا فطور وہیں قائم و دائم رہے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

ساقی۔

محفلین
نہیں تشدد بڑھنے کا اصل سبب یہ شیطانی انسانی دماغ ہی ہے۔ اگر فلمیں، ڈرامے یہ سب نہ بھی دکھائیں تب بھی شیطانی دماغ کا فطور وہیں قائم و دائم رہے گا۔

یہ بات بھی ٹھیک ہے ۔ مگر جرائم، تشدد اور فخاشی کی شرح بلند کرنے میں فلموں ،ڈراموں کا کردار ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اگر آپ جرمیات پڑھیں تو اس میں واضح لکھا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت، تشدد اور جرائم کو بڑھانے میں ایکشن فلموں نے اہم کردار ادا کیا ہے

کچھ آئیڈیاز تو ایسے شاندار ہوتے ہیں کہ کبھی کبھی میرا دل بھی کہتا "ابے کر گزر" پر خود کو روک لیتا ہوں:)
 
ضروری نہیں کہ جرم ظاہری فلماتی سینز کودیکھ کر پھیلے۔ اگر تو آپ اسکو محض تفریح سمجھ کر اپنی عمر کے حساب سے دیکھیں گے تو ٹھیک ہے۔ کم سن بچوں کو ہرگز ایسی فلمیں اور ڈرامیں نہیں دیکھنے چاہئے جو انکی مکمل سمجھ سے بالا تر ہوں۔ جیسے افسانہ نگاروں کو محض اس بات پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا کہ انکے شدت پسند اور تخریب کارانہ ناول پڑھ پڑھ کر سادہ لو لوگ مجرم بن گئے!
یہ میرے سامنے کا واقعہ ہے کہ کس طرح ایک اسلام اور مسلمان مخالف نارویجن دہشت گرد نے 77 بے گناہ شہریوں کا خون کیا اور پھر ایک اور شدت پسند بلاگر کی تحاریر کو اپنی گواہی کے طور پر پیش کیا۔ مجبوراً میڈیا کوریج کے بعد اسکو منظر عام پر آنا پڑا اور اپنے سابقہ کام کاج سے بھی ہاتھ دھونے پڑے :
http://en.wikipedia.org/wiki/Fjordman

لیکن اسپر کسی قسم کا الزام، جرمانہ، یا جرم ثابت نہیں ہوا کیونکہ محض بونگیاں مارنے سے کوئی نہیں مرتا لیکن اگر ان بونگیوں پر کوئی بیوقوف عمل کر دے تو اسکا الزام اسی پر جائے گا نہ کہ اسپر جس نے جہالت پھیلائی!
 
یہ میرے سامنے کا واقعہ ہے کہ کس طرح ایک اسلام اور مسلمان مخالف نارویجن دہشت گرد نے 77 بے گناہ شہریوں کا خون کیا اور پھر ایک اور شدت پسند بلاگر کی تحاریر کو اپنی گواہی کے طور پر پیش !
معلوم ہوا کہ انتہا پسند دہشت گرد بالکل ایک ہی انداز میں سوچتے ہیں خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔۔۔دیکھ لیجئے کہ اسے غصہ مسلمانوں پر تھا لیکن جن نارویجین شہریوں کو اس نے مارا وہ شائد تمام کے تمام ہی غیر مسلم تھے۔۔۔اپنے اسلامک ورلڈ میں بھی یہی حال ہے، یہود و نصاریٰ کے خلاف جہاد کا نعرہ لگا کر مارتے عام مسلمانوں کو ہی ہیں۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
دیکھ لیجئے کہ اسے غصہ مسلمانوں پر تھا لیکن جن نارویجین شہریوں کو اس نے مارا وہ شائد تمام کے تمام ہی غیر مسلم تھے۔۔۔
درست 100 فیصد! مرنے والے بائیں بازو کی ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے تھے جو اس شدت پسند دہشت گرد کے نزدیک غدار اور قابل قتل تھے۔ وہ اپنے تئیں نارویجن قوم پر بہت بڑا احسان کر رہا تھا جیسا کہ ہمارے ہاں مذہبی شدت پسند فخریہ طور پر کرتے نظر آتے ہیں۔
 
Top