ایک تصویر، ایک سوچ

عین لام میم

محفلین
گورنمنٹ کالج لاہور ( جی سی یو) کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی راہداری میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے جس چیز پر نظر پڑتی ہے وہ سال خوردہ دیواروں پر لگی فریم شدہ تصاویر ہیں جن میں سے ایک طرف تو ڈیپارٹمنٹ کے قیام (جس کا سنہ مجھے یاد نہیں !) سے اب تک کے تمام گریجویٹس کی گروپ فوٹوز ہیں جن میں سے اکثر اب فیکلٹی میں نظر آتے ہیں(لیکن ذرا بدلے حلیے کے ساتھ!) اور دوسری جانب کسی خاص شخصیت کی زندگی کے مختلف ادوار کی تصاویر لگی ہیں۔ بچپن، جوانی اور پھر بڑھاپے کی کئی تصاویر دیوار کی زینت ہیں۔
لیکن ایک تصویر جو ہر ناظر کو کچھ دیر کیلئے اپنی جانب ضرور متوجہ کرتی ہے وہ ایک گروپ فوٹو ہے جس میں ایک ہی طرح کا انگریزی لباس پہنے چھ، سات شخصیات کھڑی ہیں اور ان غیر ملکی شخصیات کے درمیان سیاہ شیروانی، سفید لٹھے کی شلوار، پاؤں میں تلّے والا کھسہ اور سر پہ خالصتاً پنجابی طرز کی 'اچّے شملے' والی پگ سجائے ایک مسکراتا چہرہ نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیے:
http://ain-laam-meem.blogspot.com/
 
Top