ایک اور ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی

ابن آدم

محفلین
پاکستان ریلوے کی ٹرین کو ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس خان پور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی، شالیمار ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ٹریفک دونوں طرف کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔

ریلوے ذرائع کا حادثہ کے حوالے سے بتانا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ آٹومیٹک کانٹا تبدیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی تین بوگیاں علیحدہ ہو گئیں جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

حادثے کے مقام پر فوری طور پر ریسکیو حکام اور مقامی پولیس پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے، حادثے میں شالیمار ایکسپریس کے تمام مسافر محفوظ رہے جب کہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کو بحال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا، اسی سلسلے میں ریلوے کی امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=VGbkJiImUE4
 
اللہ جی سب کو حادثات سے محفوظ فرمائیں۔ آمین۔
 
Top