ایکسس ڈیٹا بیس 2007کی فوٹوز ڈیٹا بیس کو وژول بیسک میں کیسے امپورٹ کروں

میں ایکسس ڈیٹا بیس 2007 جس میں تصاویر بھی شامل ہیں جب وژول سٹوڈیو 2010ایکسپریش ایڈیشن میں ڈیٹا سورس سے امپورٹ کرتا ہوں
تو تصویر نہیں آتی کوئی بھائی مدد کرے
 

اسد

محفلین
میں نے بہت پہلے ایکسیس ڈیٹا بیس سے امیج VB5 میں استعمال کیے تھے لیکن اس کے لئے VB پروگرامنگ کے بجائے ایک گرافک لائبریری استعمال کی تھی۔ وی بی 5 میں تصاویر کی سپورٹ تو تھی لیکن کسی نے اس کا استعمال نہیں کیا تھا۔ اس کے باوجود کہ لائبریری استعمال کرنے پر ایکسیس کے ذریعے محفوظ کردہ تصاویر کو وی بی کے ذریعے ڈسپلے ہونا چاہئیے تھا، ایسا نہ ہو سکا۔ حل یہ تھا کہ تصاویر کو وی بی پروگرام میں لائبریری کے ذریعے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا گیا جس کے بعد انہیں پروگرام کے ذریعے دکھایا گیا۔

کیا آپ تصاویر وی بی پروگرام کے ذریعے محفوظ کر رہے ہیں؟ یا ایکسیس کے ذریعے؟ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنا کوڈ یہاں شیئر کریں تاکہ کوئی مشورہ دے سکے۔ تصاویر محفوظ کرنے کا کوڈ ضرور لکھیں کیونکہ تصاویر کو دکھانے کے لئے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ انہیں کس طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔
(میں نے VB5 کے بعد بیسک استعمال نہیں کی، کوشش ضرور کی تھی لیکن مقصد کے بغیر مختلف ورژن سیکھنا مشکل ہوتا ہے)
 
ایکسس 2007 میں ڈیٹا بیس جب بنا ئی جاتی ہے تو وہ ڈیٹا ٹائپ مانگتا ہے
میں نے نام کی ڈیٹا ٹائپ ٹیکسٹ دی اور تصویروں کی ڈیٹا ٹائپ اٹیچمنٹ دی
اب یہ فوٹو بالکل ایکسس میں ورک کرتے تھے جب میں نے وژول بیسک 2005یا 2010 ایکسپریس ایڈیشن کھولا تو
وہاں ایک ڈیٹا سورس ہوتا ہے جو ڈیٹا بیس بنانے کیلئے ہوتا ہے وہ خود کا ر طور پر ایکسس کی ڈیٹا بیس امپورٹ کر لیتا ہے
ڈیٹا بیس بھی امپورٹ ہو گئی لیکن تمام فیلڈز آئیں صرف فوٹو نہیں آئے
اب یا تو آپ مجھے وژول بیسک میں ڈائرکٹ ڈیٹا بیس بنانے کا بتا ئیں یا میں تصاویر کو ایکسس سے کیسے امپورٹ کروں
 

اسد

محفلین
کیونکہ ایکسیس اور وی بی کے ڈیٹا ٹائپ مختلف ہیں اس لئے آپ کوڈ لکھے بغیر 'اٹیچمنٹ' ڈیٹا ٹائپ میں محفوظ تصاویر کو وی بی میں نہیں دکھا سکتے۔ میرا خیال ہے کہ اٹیچمنٹ ڈیٹا ٹائپ میں ہر فائل (اٹیچمنٹ) کے لئے ڈیٹا بیس میں تین چیزیں محفوظ ہوتی ہیں۔ مثلاً اگر آپ تصویروں کی فیلڈ کا نام pic رکھتے ہیں تو ایکسیس اس فیلڈ کو تین علیحدہ سب-فیلڈز میں محفوظ کرے گا جن کے نام غالباً pic.FileData, pic.FileName, pic.FileType ہوں گے۔ ایکسیس کو معلوم ہے کہ تصویر کا ڈیٹا pic.FileData میں محفوظ ہے اور یہ ڈیٹا pic.FileType کی قسم کا ہے، ان معلومات کی بنیاد پر ایکسیس یہ تصاویر دکھا دیتا ہے۔ وی بی کو یہ سب کچھ نہیں معلوم، اس میں تصویر دکھانے سے پہلے آپ کو کوڈنگ (پروگرامنگ) کے ذریعے بتانا پڑے گا کہ pic.FileType (مثلاً .jpg) کا ڈیٹا کس طریقے سے دکھایا جاتا ہے، اور پھر pic.FileData میں محفوظ 'ڈیٹا' یعنی تصویر اس طریقے سے دکھائیں۔
میں نے خود یہ کام پہلے نہیں کیا اس لئے میں کوڈنگ میں مدد نہیں کر سکتا۔
 
Top