ایکسس ڈیٹا بیس کی تصویروں کو وژول بیسک 2010

ایکسس ڈیٹا بیس کی تصویروں کو وژول بیسک 2010 میں کیسے سپورٹ کروں؟
بھائی لازمی جواب دیں میں وژول بیسک میں ایک اردو ڈیٹا بیس بنا رہا ہوں لیکن امیج جس کا ڈیٹا ٹائپ میں اٹیچمنٹ دیتا ہوں وہ وژول بیسک 2010 میں سپورٹ نہیں کرتا بتائیں
 

رانا

محفلین
وژول بیسک کا تو مجھے پتہ نہیں۔لیکن 2010 کا مطلب ہے آپ ڈاٹ نیٹ فریم ورک پر کام کرہے ہیں تو اس میں []byte کی ایک ڈیٹا ٹائپ ہوتی ہے۔ ایکسس میں بھی امیج بائٹس میں سیو ہوتی ہے۔جب ایکسس سے امیج کی بائٹس اٹھائیں تو اسے ڈاٹ نیٹ کی بائٹ ایرے میں سیو کرلیں۔ اسکے بعد جو بھی کام ہے وہ آسان ہے۔ اگر کسی پکچر باکس میں ڈسپلے کرانی ہے تو امیج کا فرام اسٹریم کا میتھڈ سی شارپ میں ہوتا ہے تو ویژول بیسک میں بھی کچھ ہوگا، اسے استعمال کرکے پکچر باکس میں امیج ڈسپلے کراسکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
برادر ميں وژول بيسک 2010 ايکسپريس يوز کر رہا ہوں اور اردو ميں ايک ڈيٹا بيس بنا رہا ہوں جو کہ ميں وژول بيسک پر کمپائل کر نا چاہتا ہوںليکن تصوير ايکسپورٹ نہيں ہوتي ميں نے او ايل اي ڈيٹا ٹائپ بھي چيک کر ليا ہے
کيا وژول بيسک اور ڈاٹ نيٹ ميں کوئي فرق ہے
 

رانا

محفلین
ویژول بیسک 2010 ڈاٹ نیٹ فریم ورک میں ہی چلتی ہے۔ ایکسپورٹ کرنے سے کیا مراد ہے آپ کی؟ کیا ڈیٹا بیس میں سیو کرانا چاہ رہے ہیں یا ڈیٹا بیس سے اٹھا کر کہیں ڈسپلے کرانا ہے؟ اگر ڈسپلے کرانا ہے تو اس کے بارے میں اوپر لکھ چکا ہوں۔
 
Top