ایڈز کا شکار جوڑے کے ہاں پیداہونیوالی بچی صحت مند ہونے لگی

x boy

محفلین
ایڈز کا شکار جوڑے کے ہاں پیداہونیوالی بچی صحت مند ہونے لگی
پیدائش کے چارگھنٹوں بعد ہی علاج شروع کردیا، وائرس موروثی طور پرمنتقل ہوا: طبی ماہرین
06 مارچ 2014 (16:14)

news-1394104428-2061.jpeg



سیکرامنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) کیلی فورنیا کے ہسپتال میں پیدا ہونیوالی بچی میں ایچ آئی وی وائر س کے آثار کے بعد شروع ہونیوالا علاج مفید ثابت ہوااور اب بچی کافی حدتک صحت مند ہوگئی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈز سے متاثرہ جوڑے کے ہاں پیدا ہونیوالی بچی کی پیدائش کے وقت ایچ آئی وی وائرس (ایڈز)کے آثار پائے گئے تھے اور چارگھنٹے بعد ہی بچی کا علاج شروع کردیاگیاتھا۔ پیدائشی طور پر ایچ آئی وی کیرئیر ہونیکا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں مسی سسپی میں ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس بچے کا علاج کامیاب رہا اور وہ بچہ اس وقت ساڑھے تین سال کا ہے۔ دونوں بچوں کی مائیں ایچ آئی وی کیرئیر تھیں۔
 
Top