ایپل آئی فون 12 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا

جاسم محمد نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 14, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,807
    ایپل آئی فون 12 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا
    ویب ڈیسک جمع۔ء 14 اگست 2020
    [​IMG]
    ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)


    سلیکان ویلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’’ٹیک ریڈار‘‘ پر شائع شدہ خبر کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا آئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔ تاہم ان میں فورجی ورژن قدرے سستا ہوگا اور فائیوجی آئی فون کو مہنگا قرار دیا جارہا ہے۔

    تاہم اس سال (2020 میں) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے آئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آئی فون 12 کے چار نئے ماڈل دو مراحل میں پیش کئے جائیں گے۔

    [​IMG]

    ’’ٹیک ریڈار‘‘ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 8 ستمبر 2020 کی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کیے جائیں گے۔

    پہلے کی طرح اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کیے جائے، تاہم امید ہے کہ ’’آئی فون 12 پرو‘‘ میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپورٹ بھی موجود ہوگی۔

    اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔

    اب تک ایپل کمپنی نے اپنے نئے آئی فون کی قیمت کے بارے میں لب کشائی نہیں کی ہے ۔ تاہم بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق فورجی ورژن کی قیمت 800 ڈالر تک بتائی جارہی ہے۔ اسی طرح آئی فون 12 پرو فائیو جی کی قیمت 999 سے 1099 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ قیمتیں بھی حتمی نہیں اور صرف اندازے ہی ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر