تیسری سالگرہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی

ماوراء

محفلین
یہ بھی کسی نے ادھر ہی بتایا تھا۔۔ تو شامل کر دیا۔۔۔ نکال دیتے ہیں اس کو۔

باقی دو میں کس کس کے نام آئیں گے؟
 
خوش اخلاق ممبر میں کس کا نام لکھا جا سکتا ہے بھلا؟ دو چار کے بام لکھ کر باقی سب کو بد اخلاق قرار دیا جائے؟ :)
اسے بہتر ہوگا کہ پسندیدہ ممبر کی طرح ووٹنگ کے زمرے میں رکھا جائے۔

مزاح نگار میں ایک نام یاد آ رہا ہے۔ موصوف تصویری اردو میں سجی ہوئی تحریریں پوسٹ کیا کرتے تھے۔ محفل میں ان کا نک انگلش میں ہے کچھ عجیب سا نام ہے کبھی یاد نہیں رہ سکا غالباً Kutkutariyan۔ ایک دھاگہ شروع کیا تھا موصوف نے کچھ بیویوں کے متعلق اور ساتھ میں لکھا تھا دیکھنا نہ بھولیں۔

اور مزاح نگاری کی بات کی جائے تو محسن بھائی کی حس مزاح بھی کچھ کم نہیں البتہ مزاح پر ان کا کوئی باقاعدہ مضمون نہیں دیکھا۔ پروفیسر ظفری بھائی ہیں ان کی قہقہہ بار باتیں محفل میں جا بجا بکھری پڑی ہیں۔ پر ان کا بھی با قاعدہ کوئی مزاحیہ مضمون نہیں دکھا۔

میں خود ذرا تکلفات برتتا ہوں اس لئے آپ جناب کی سطح سے نیچے نہیں آتا اس لئے میرا دائرہ مزاح خاصہ سمٹ جاتا ہے۔ ثچونکہ خود تک بند ہوں تو کچھ عرصہ قبل تک بندوں‌ پر ایک عدد طنز لکھی تھی پر وہ مسودہ ہی گم ہو گیا اس لئے محفل کی نذر نہیں کر سکا۔ اور دوبارہ لکھنے کی ہمت نہیں اس لئے مجھے خارج از بحث سمجھیں۔ :)
 
سید شعیب شوبی بھائی نے فلیش میں بہت محنت کی ہے اور اس زمرے میں محفل میں ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ لہٰذا بہترین فلیش ڈیزائنر جیسا بھی کوئی ایوارڈ ہو جاتا تو اچھا تھا۔ نیز انہیں محفل کے اساتذہ میں بھی شامل کیا جائے کہ انھوں نے بے شمار فلیش ٹیوٹوریل لکھے ہیں۔
 
پزیرائی کا بہت شکریہ گرو جی بھائی۔

ویسے میرا نام سعود عالم ہے۔ والد صاحب یعنی سعید احمد کی نسبت خود کو ابنِ سعید لکھتا ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء ۔۔ بہتریں نیو انٹری میں عندلیب اور زونی کا نام بھی ہونا چاہئیے میرے خیال سے ۔۔ اور پلیز بہترین نیو انٹری برائے میل اور فیمیل الگ کر دو ۔۔ ورنہ میرے لئے دو ناموں میں چوائس کرنا مشکل ہو جائے گا ۔۔:(
 
یہ فارمولا تو پھر ہر ایوارڈ پر لاگو ہوتا ہے !
۔

اپیا در اصل اگر اس کا نام خوش اخلاق ممبر کے بجائے سب سے زیادہ خوش اخلاق ممبر کر دیا جائے تو شاید میرا جواب کچھ اور ہو۔ آپ خود دیکھئے ناں کہ خوش اخلاق ممبر میں کسے کسے نامزد کیا جائے بھلا؟

اسی طرح پسندیدہ رکن کا بھی معاملہ ہے۔ تو میرے خیال سے اس طرح کے اوارڈس کے لئے نامزدگی کی ضرورت نہیں کیوں کہ ان کا دائرہ تمام اراکین کو احاطہ کرتا ہے۔ لہٰذا اراکین ووٹنگ کے وقت اپنے مرضی سے نام منتخب کر لیں گے۔

اور ہر ایوارد کے ساتھ یہ بات نہیں ہے۔ کسی فرد واحد کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ شاعر ہے یا نہیں، زیادہ آسان ہے بنسبت اس کے کہ یہ کہا جائے کہ فلاں شخص اچھا ہے یا نہیں۔ :)
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا

اپیا آپ کا بھی جواب نہیں۔ واللہ!

آپ کبھی طنز و مزاح کیوں نہیں لکھتیں اپیا؟
 

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ سعود۔ اب میں انھیں لسٹ میں شامل کرتی ہوں۔ یہ چند ہی ایوارڈ رہ گئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کر لیں۔ پھر میں ایوارڈز کا سروے تیار کرتی ہوں۔

بہترین کھانے کی ترکیب
بہترین انٹرویو
بہترین رکن برائے گپ شپ
بہترین معلوماتی رکن
ممبر آف دا ائیر
 

ماوراء

محفلین
یاد نہین رہا تھا عمار۔ اب یاد آیا کہ تم واقعی پچھلے دنوں شاعری کیا کرتے تھے۔:grin:
 
بہت شکریہ سعود۔ اب میں انھیں لسٹ میں شامل کرتی ہوں۔ یہ چند ہی ایوارڈ رہ گئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کر لیں۔ پھر میں ایوارڈز کا سروے تیار کرتی ہوں۔

بہترین کھانے کی ترکیب
بہترین انٹرویو
بہترین رکن برائے گپ شپ
بہترین معلوماتی رکن
ممبر آف دا ائیر

بہترین کھانے کی ترکیب:
ایک ترکیب تو میں نے بتائی تھی۔ (خیالی پلاؤ کی)
کم از کم ایک ترکیب چاچو نے بتائی تھی۔ سینڈوچ ٹائپ کا تھا کچھ جو وہ فیلڈ ورک کے دنوں میں استعمال کرتے تھے۔
چند ترکیبیں شمشاد بھائی کی جانب سے بھی شامل محفل ہوئی ہیں غالباً
باقی ساری کوششیں اپیا صاحبات کی ہیں جن کے نام میں لوں تو مناسب نہیں ہوگا آپ ہی دیکھ لیجئے۔ ہاں ڈیمسیل اپیا کو مت بھولئے گا کہ انھوں نے ایک عدد دھاگہ بھی کھولا تھا اس ضمن میں۔ باقی سب کو آپ جانتی ہیں۔ :)

بہترین انٹرویو:
اس سال بہت زیادہ انٹرویو ہوئے ہی نہیں ہیں جو بھی ہوئے ہیں سبھی کو شامل کر لیجئے۔ میری موجودگی میں ڈاکٹر یونس رضا بھائی اور محسن حجازی بھائی وغیرہ کے انٹرویوز ہوئے ہیں۔ جو کہ تعبیر اپیا اور ڈیمسیل اپیا کی کوششوں کا نتیجہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اجتماعی انٹرویو کا ٹاپک شروع ہوا تھا ذکریا بھائی کے بدست۔ اسے بہتر ہوگا کہ بہترین ٹاپکس میں نامزد کر لیا جائے۔ اور ایک سیریز اور ہے "اس ہفتے کے مہمان" اسے بھی اچھے دھاگوں کے بطور نامزد کر لیجئے۔

بہترین رکن برائے گپ شپ:
اس میں سر فہرست ہیں
شمشاد بھائی
الف عین چاچو
تعبیر اپیا
عندلیب اپیا
عمار بھائی
ماوراء اپیا
زینب اپیا
سارہ اپیا
سارا اپیا
بوچھی اپیا
م م مغل بھائی
حسن علوی بھائی
ظفری بھائی
محسن حجازی بھائی
ڈاکٹر یونس رضا بھائی
اور میں یعنی سعود ابن سعید
(باقی جو نام چھوٹ رہے ہوں انھیں دوسرے احباب شامل کرا دیں)

بہترین معلوماتی رکن:
اس میں فہرست خاصی طویل ہوگی پر ابھی کے لئے آپ مجھے، شمشاد بھائی، تفسیر بھائی، اعجاز چاچو، الف نظامی، نبیل بھائی، شاکر بھائی (دوست)، حسن علوی، عمار بھائی، سارہ اپیا اور خود کو شامل کر لیجئے۔

ممبر آف دا ائیر:
اس ایوارڈ کے حاملین میں کیا خواص دیکھی جائیں گی؟ کچھ وضاحت فرمائیں تو کچھ کیا جائے! :)
 

ماوراء

محفلین
گپ شپ میں اتنے رکن؟؟

ڈیمزل کا اور سخنور کا انٹرویو بھی شروع ہوا تھا نا؟

فوٹوگرافی
ہفتے کے مہمان
اور
اجتماعی انٹرویو بہترین تھریڈز کے ایوارڈ میں شامل کر لیتے ہیں۔

کھانے کی تراکیب میں دیکھ کر شامل کر دیتی ہوں۔

معلوماتی اتنے رکن ہیں؟ اس لسٹ کو آدھا کرنا ہو گا، اور اس میں زکریا کا نام ضرور آئے گا۔

ممبر آف دا ائیر۔۔ ہممم اس میں تو یہی دیکھا جا سکتا ہے جس نے پچھلے سال محفل کے لیے سب سے زیادہ کام کیا۔ میرے خیال میں تو نبیل بھائی کو بلامقابلہ یہ ایوارڈ جاتا ہے۔ شمشاد بھائی بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کی پوسٹس سب سے زیادہ ہیں۔؟
 
اوہ! اگر معلوماتی ارکان کی فہرست میں زکریا بھائی کا نام چھوٹ گیا تھا تو وہ لسٹ بجائے خود ادھوری ہو گئی تھی۔ :)
 
Top