ایم ایس ورڈ میں ٹول ٹپ پر اردو لغت؟

شکیب

محفلین
یہ ورڈ کی ایڈ ان تھی۔ جس میں کسی بھی لفظ پر کرسر لانے سے اس کا اردو تلفظ کے ساتھ شاید معنی بھی بتاتے تھے۔ یہ ایڈ ان پہلے میرے پاس تھی، لیکن اب پتہ نہیں کہاں غائب ہوئی ہے۔ ڈھونڈنے پر بھی نہ ملی۔ یہ کہاں مل سکتی ہے۔
نیز اس میں استعمال ہونے والی لغت بھی مل سکتی ہے؟ جس میں تمام الفاظ پر اعراب لگے ہوئے ہوں؟
 
arifkarim

معطل

کیا آپ تھسارس کی بات کر رہے ہیں؟
 
دوست

محفلین
گولڈن ڈکشنری میں دو بار کنٹرول سی دبا کر مطلوبہ لفظ کا مطلب پوچھا جا سکتا ہے. ابھی اس میں اردو انگریزی اور انگریزی اردو ڈیٹابیس ہی شامل ہیں، اردو سے اردو کرلپ والی لغت کا ڈیٹا بھی مستقبل قریب میں شامل ہو جائے گا، جس سے تلفظ اور اردو معانی معلوم کرنا ممکن ہو سکے گا.
 
ummargul

السلام علیکم
بھائی گولڈن ڈکشنری میں الفاظ کس طرح شامل کئے جاسکتے ہیں نئے الفاظ ، اور کرلپ لغت کا بھی انتظار رہے گا ۔ ۔ ۔ ۔
 
دوست

محفلین
اس میں الفاظ شامل نہیں کیے جا سکتے۔ ڈیٹابیس نئی بنائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے سٹار ڈکشنری ایڈیٹر کا استعمال ہوتا ہے۔ ٹیب ڈی لمیٹڈ فائل (ایکسل میں دو کالم میں الفاظ معنی لکھتے جائیں، اور کاپی کر کے ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کرلیں تو حاصل ہونے والی دو کالمی جسے سٹار ڈکشنری کی ڈیٹابیس میں بدل کر گولڈن ڈکشنری میں سرچ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کرلپ والی لغت کے لیے وقت نہیں مل سکا بس۔ جب ملا تو اس کی ڈیٹا بیس بھی شامل ہو جائے گی۔
 
Top