ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ

جاسم محمد نے 'معیشت و تجارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 18, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,164
    ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ
    ویب ڈیسک جمعرات 17 اکتوبر 2019
    [​IMG]
    80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد اکٹھا کرنے کیلیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں ہیں، جسٹس گلزار فوٹو:فائل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں۔

    جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم محمد انور گورایہ کی سروس کے حوالے سے اپیل کی سماعت کی۔

    جسٹس گلزاراحمد نے ایف بی آر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

    جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے۔
     

اس صفحے کی تشہیر